منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مارکیٹ میں گھی اور آئل کی سپلائی بند، قیمتیں آسمان کوچھونے لگیں 

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)گھی ملز مالکان نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں کے خلاف ملک بھر میں ملیں بند کر کے ہڑتال کر دی اور پنجاب حکومت کی طرف سے مذاکرات تک گھی ملز نہ چلانے کی دھمکی دیدی، سپلائی نہ ہونے سے مارکیٹوں میں گھی اور کوکنگ آئل کی قلت پیدا ہو گئی، دکانداروں نے اپنے پاس موجود سٹاک پر زائد منافع کمانے کے لئے 16کلو گھی کے کنستر کی قیمت میں 15سے 100روپے تک اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں کے خلاف گھی ملز مالکان نے ملک بھر میں ملیں بند کر کے احتجاج کیا ۔ گھی ملز مالکان نے چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کارکردگی دکھانے کے لیے بلاجواز چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور گھی ملز مالکان کو ہراساں کیا جا رہا ہے جس کے باعث ملیں چلانا ممکن نہیں رہا۔ پاکستان وناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اعزاز الٰہی ملک کی سربراہی میں گھی ملز مالکان کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں انہوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے گھی ملوں کے خلاف اقدام کی شدید مذمت کی ۔ اعزاز الٰہی ملک نے کہا کہ ملک کی تمام گھی ملیں وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول کے دائرہ کار میں آتی ہیں جس نے گھی اور کوکنگ آئل کے معیار مقرر کیے ہیں اور اسی معیار کے تحت پروڈکشن ہوتی ہے جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کہتی ہے کہ گھی ملیں ان کے دائرہ کار میں آتی ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی اور وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اپنا جھگڑا طے کریں اور ہمیں بتایا جائے کہ ہم کس کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پاکستان وناسپتی کے نوٹس میں لائے بغیر مارکیٹ سے گھی اور کوکنگ آئل کے نمونے لیے جن کا ہمیں کوئی علم نہیں اور انہوں نے تین گھی ملیں بھی سیل کر دی ہیں ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدام کے خلاف ملک بھر میں گھی ملیں بند ہو چکی ہیں اور مارکیٹیوں میں گھی اور کوکنگ آئل کی سپلائی نہیں کی گئی جب تک پنجاب حکومت کے اعلیٰ عہدیدار ہمارے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے تب تک ہم ملیں نہیں چلائیں گے۔

گھی ملز مالکان کی ہڑتال کے باعث گزشتہ روز مارکیٹوں میں گھی اور کوکنگ آئل کی سپلائی نہیں ہوئی ۔جن دکانداروں کے پاس گھی اور کوکنگ آئل کا سٹاک موجود تھا انہوں نے 16 کلو گھی کے کنستر کی قیمت میں 15روپے سے 100روپے تک اضافہ کر دیا جس سے مقامی تھوک مارکیٹ میں درجہ اول کے گھی کے کنستر کی قیمت 2520روپے سے برھ کر 2620روپے ہو گئی اور 16کلو درجہ دوئم گھی کے کنستر کی قیمت 2100سے بڑھ کر 2200روپے اور درجہ سوئم گھی کے کنستر کی قیمت 2160سے بڑھ کر 2175روپے ہو گئی ۔تھوک مارکیٹ کے گھی ڈیلرز کے مطابق اگر جمعرات کو سپلائی نہ آئی تو گھی اور کوکنگ آئل کی قلت شدید ہو جائے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…