بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

اب سستی ترین چینی گاڑیاں پاکستان میں تیار ہوں گی ، قیمت کیا ہوگی؟

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستانی کمپنیوں نے چینی کمپنیوں کے تعاون سے آٹو سیکٹر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے جس سے اس شعبے میں موجود اجارہ داری ختم ہونے اورگاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، معیار میں بہتر ی اور مسابقت کو فروغ ملنے کا امکان ہے۔
نئی پانچ سالہ آٹو پالیسی برائے سال 2016۔21 میں نئے سرمایہ کاروں کیلئے مراعات کے اعلان کے بعد ریگل آٹو موبائلز انڈس لمیٹڈ، یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز پرائیو ٹ لمیٹڈ اور حبیب رفیق پرائیوٹ لمیٹڈ نے چینی کمپنیوں کے تعاون سے پاکستان میں آٹو کے شعبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے تحت نئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی تیاری کیلئے پاکستان میں نئے پلانٹ لگائے جائیں گے۔جس کے تحت تیار ہونے والی گاڑیاں کم قیمت اور معیاری ہوں گی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریگل آٹو موبائلز انڈس لمیٹڈ نے چینی کمپنی ڈی ایف ایس کے موٹرز اور یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز نے چینی کمپنی لوینگ کے تعاون سے آٹو شعبے میں سرمایہ کا فیصلہ کیا ہے۔اسی طرح حبیب رفیق پرائیوٹ لمیٹڈ نے ڑین ڈونگ وین ڈونگ اور زوٹے انٹر نیشنل کے تعاون سے گاڑیاں جبکہ چینی کمپنی گوانگ ڑو ڈے ین کے تعاون سے موٹر سائیکلز تیار کرنے کیلئے سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔
چینی کمپنیوں کے تعاون سے آٹو شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے مقامی کمپنیوں نے وزارت صنعت و پیداوار کے ماتحت ادارے انجینئرنگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں درخواستیں جمع کرادی گئی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل رپورٹس آئیں تھی کہ نیشنل لاجسٹک سیل نے جرمن کمپنی ’’مان‘‘کے ساتھ مل کر پاکستان میں مال بردار گاڑیاں تیار کرنے کیلئے سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پاکستان میں ٹرک، ڈمپر اور ٹریلر تیار کرنے کیلئے پلانٹ لگایا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں پاک فوج کی ضررویات پوری کرنے کیلئے سالانہ 700 سے 1000 مال بردار گاڑیاں تیار کی جائیں گی بعد ازاں کمرشل مقاصد کیلئے مال بردار گاڑیاں تیار کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔مال بردار گاڑیاں تیار کرنے کیلئے آئندہ 2 سے 3 سال میں پلانٹ لگانے کا عمل مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…