کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں بلیک فرائیڈے پر ڈسکاؤنٹس آفرز نے خریداروں کو آن لائن شاپنگ پرمجبورکردیاہے اورآن لائن شاپنگ میں موبائل فون سے لے کر اشیائے خوردونوش تک آن لائن خریدی جا رہی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان بھرمیں ٹھیلے سے پرچون کی دکان، کریانہ سے سپراسٹور اور اب دور آن لائن شاپنگ پورٹلز کا ہے، موبائل فون سے اگر لگاؤ ہے تو یہاں بھاؤ تاؤ نہیں ہوتا بلکہ کلک کیاجاتاہے اورکام ہوجاتاہے اورگھرمیں بیٹھے بیٹھے ڈسکاؤنٹڈ شاپنگ قطار کی زحمت اور نہ وقت ضائع ہونے کی فکر بلیک فرائیڈے پر جب دی آن لائن شاپنگ سائٹس نے بچت آفرتو کوئی کھڑکی تو نہیں ٹوٹی مگر سائٹس کریش ضرور ہوگئیں ہیں ۔
واضح رہے کہ دنیا میں لاکھوں افراد روزانہ کروڑوں روپے کی آن لائن شاپنگ ہورہی ہے جبکہ اب یہ رجحان پاکستان میں نیاہے لیکن پھربھی بہت کامیاب ہوگیاہے۔بلیک فرائیڈے پر ڈسکاؤنٹس آفرز نےپاکستانیوں کوبھی گھربیٹھے معیاری ا شیاڈسکائوٹ ریٹس پرملناشروع ہوگئی ہیں ۔جبکہ پاکستان میں چودہ ویب سائٹس اس وقت بلیک فرائیڈے کے لئے کام کررہی ہیں ۔