ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی بڑانقصان ہو گیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی واضح ہونے کے بعدامریکیوں کی بڑی تعداد نے کینیڈا کا رخ کرلیا، امیگریشن کے لئے درخواستوں کی بھر مار بھی ہوگئی۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکہ میں صدارتی انتخابات کے غیر متوقع نتائج اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ واضح برتری سے دلبرداشتہ امریکیوں کی بڑی تعداد نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے امریکہ کا رخ کرلیا ، پڑوسی ملک کی امیگریشن کے لئے بڑی تعداد میں درخواستیں بھی جمع کرادی گئی ہیں۔ دوسری جانب جیسے جیسے انتخابی نتائج واضح ہوتے گئے ، ہیلری کلنٹن کے حامیوں کی مایوسی بھی بڑھتی چلی گئی، ڈیمو کریٹ امیدوار کے حامیوں کو سر عام روتے بھی دیکھا گیا۔
جبکہ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی برتری کی خبریں آتے ہی امریکی ڈالر کی قدر میں دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک موقع پر امریکی ڈالر کی قدر جاپانی ین کے مقابلے میں دو فیصد تک کم ہوئی۔ایک موقع پر امریکی ڈالر 102.40 ین تک گر گیا جبکہ بعض موقعوں پر اس کی قدر 105.480 تک بھی پہنچی اور انتخابی عمل کے دوران اس کی قدر میں مسلسل اتار چڑھاؤ ہوتا رہا۔سوئس فرانکس کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1.2 فیصد کمی واقع ہوئی۔اس کے علاوہ دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، یورو کی قدر میں 1.3 فیصد اضافہ ہوا اور ایک یورو 1.1163ڈالر تک پہنچ گیا.

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…