پی آئی اے کے بارے میں بڑا فیصلہ کرلیاگیا

8  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پی آئی اے نے وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا ہے کہ قومی ایئرلائن کے بیڑے میں اس وقت 38 طیارے شامل ہیں لیکن مارچ 2018 تک اس کی تعداد بڑھ کر 50 کردی جائے گی۔اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پی آئی اے سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی آئی اے نے شرکاء کو گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ چیئرمین پی آئی اے نے کہاکہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران پی آئی اے میں26.7 فیصد مسافروں اور کمپنی کی صلاحیت میں 17.3 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم بیرون ملک اور اندرون ملک نئے روٹس بنائے جائیں گے اور پی آئی اے کے پاس 2018 تک 50 طیارے ہوں گے،

ایئرلائن میں17 نئی ایئر بسیں بھی شامل کی جائیں گی۔اجلاس کے دوران وزیر اعظم نوازشریف کو وزارت ایوی ایشن کی جانب سے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس پر وزیر اعظم نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایئر لائن کے دائرہ کار میں اضافہ کیا جائے جب کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ مثالی ہوگا، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج مزید بہتر ہوگا ٗ وزیر اعظم نے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے بجٹ کے معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…