اسلام آباد(آئی این پی)سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر لو ڈشیڈنگ میں 50 فیصد کمی پر عملدرآمد آزمائشی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے ‘ بل ادائیگیوں کے مسائل والے علاقے اس پالیسی کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہیں ۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں سیکرٹری پانی و بجلی نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر لوڈ شیڈنگ میں 50 فیصد کمی پر عملدرآمد آزمائشی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے۔
سسٹم کے مستحکم ہونے پر حکمت عملی مستقل بنیادوں پر استوار کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بل ادائیگیوں کے مسائل والے علاقے اس پالیسی کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہیں اور ملک میں اس وقت بجلی کی پیداوار طلب کے مطابق ہے۔