اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گرمیوں میں بجلی اور سردیوں میں گیس غائب،وفاقی وزیرپیٹرولیم نے پنجاب کے لوگوں کو خبردار کر دیا، شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں پنجاب کے گھریلو صارفین کے لئے گیس کی لوڈ شیڈنگ ہو گی۔وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ رواں
سال صرف پنجاب کے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی لوڈشیڈنگ ہوگی، پنجاب میں گھریلو صارفین کی 40 فیصد ڈیمانڈ زیادہ ہے،ان کا کہناتھا کہ اب 2013 کی درخواستوں پر گیس کنکشنز صرف میرٹ پر دیے جارہےہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کے لیے کوئی ترجیحی نہیں دی جاتی، ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کیا گیا ھے، جلد ایل پی جی کی قیمتیں بھی ریگولیٹ کی جاسکیں گی، مشکلات ضرور ہیں لیکن کمی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔شاہد حاقان عباسی کا کہنا تھا کہ تیل و گیس کی دریافتوں کے حوالے سے اچھی خبریں ہیں،اوجی ڈی سی ایل نے تین بلاکوں سے ستر ایم. ایم سی ایف ڈی دریافت کی ہے،موجودہ حکومت کے دور میں تیل وگیس کی 90 نئی دریافتیں ہوئیں ہیں، تیل و گیس کی دریافتوں کی شرح 31 فیصد سے بڑھ کر 55 فیصد ہو چکی ہے۔