لاہور ( این این آئی) بین القوامی منڈی میں اضافے کو بنیاد بنا کر ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں10روپے فی کلو، 100 روپے گھریلوسلنڈر اور 400روپے کمرشل سلنڈر میں بلاجواز اضافہ کر دیا ۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چےئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ پولیس اور سرکاری اہلکاروں نے ملک بھر کے ایل پی جی دوکانوں سے روزانہ لاکھوں کابھتہ لینا شروع کردیا۔ سول ڈیفنس اور مجسٹریٹ کی غنڈہ گردی سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں تقریبا 2000 سے زائد دکانیں بندقیمت 250 روپے فی کلو تک پہنچنے کا خدشہ۔ سردی شروع ہوتے ہی غریبوں کے چولہے ٹھنڈے اور عوام سستی گیس سے محروم ہونے لگی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے معاشی قتل ، دوکانداروں کی ناجائز پکڑدکڑ، پولیس کی بھتہ خوری، سول ڈیفنس کی بدمعاشی اور مجسٹریٹ حضرات کی غندہ گردی سے تنگ آکر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے پورے پاکستان کا ہنگامی اجلاس7نومبر کو طلب کر لیا۔ غیر معیاری سلنڈر سلنڈروں کے خاتمے کیلئے بھی حکمت عملی تیارکر لی گئی۔ اجلاس کے بعد بھر پور پریس کا نفرنس کر کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزکا معاشی قتل ختم نہ کیا گیا تو 7 نومبر کو ہونے والی پریس کانفرنس میں خیبر سے کراچی تک گیس بند کرنے اوراوگرا کے دفتر کے باہر دھرنے کا علان کرینگے۔ جان سے قیمتی کوئی چیز نہیں ہے، غیر معیاری ایل پی جی سلنڈروں کے مکمل خاتمے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کا قیمت میں اضافہ کرنا غریب صارفین پر ظلم ہے۔ چند عناصر لاکھوں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا معاشی قتل کر کے حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے7نومبربوقت10بجے دن کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کے بعد بھر پور پریس کانفرنس کر کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی 85روپے فی کلو،970روپے گھریلو سلنڈر۔لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور 95روپے فی کلو1090روپے گھریلو سلنڈر۔ رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک ، میرپور آزاد کشمیر105روپے فی کلو، 1210روپے گھریلو سلنڈر۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواپ شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور110روپے فی کلو1270روپے گھریلو سلنڈر۔گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ،115روپے کلو،1330روپے گھریلو سلنڈرکا ہو گیا ہے ۔
عوام کیلئے بری خبر, اوگرا نے قیمتوں میں 10روپے کا اضافہ کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کیلئے اہم اعلان
-
راولپنڈی مری روڈ پر شہری کو گاڑی سے گھسیٹنے کا ڈراپ سین، پولیس تحقیقات میں اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
”پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی“ آئی ایم ایف کو منالیا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
-
لاہور میں غیرملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی، میڈیکل رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف
-
نیشنل ایمرجنسی لگنے جا رہی ہے، پورا پاکستان کنٹرول میں آ جائے گا، نجم سیٹھی کا دعویٰ
-
یکم جولائی 2027 سے گیس سلیب ختم، یکساں ٹیرف کے نفاذ کی تیاری مکمل
-
نادرا کی جانب سے شادی شدہ اورغیر شادی شدی خواتین کیلئے خصوصی سہولت کا اعلان
-
اجتماعی زیادتی کا شکار غیرملکی خاتون کی پنجاب اسمبلی میں موجودگی کی تصاویر سامنے اگئیں، تحقیقات میں...
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی
-
لاہور،زیادتی کا شکار غیرملکی خاتون کی مختلف کیفے ایز میں موجودگی کی تصاویر سامنے آگئیں
-
ایرانی ریال کے پاکستانی روپے میں ریٹ نے سب کو حیران کردیا، نئی قیمت سامنے آگئی



















































