لاہور (این این آئی )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو دیوالیہ ہو نے سے بچا کر کامیابی کی طرف لے کرآئی ہے ، پاکستان ایٹمی قوت ہے انشا اللہ بہت جلدمعاشی قوت بھی بنے گا ،پاکستان معاشی طورپر ٹیک آف کر نے کی پو زیشن میں ہے ، ضرب عضب نے دہشگردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اس کے ذریعے دہشتگردی پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزار مبارک کو غسل کی تقریب کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلام پیار ، محبت اور بھائی چارے کا دین ہے ،ہمیں برداشت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے ، حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ نے امن کا پیغام دیا اور بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی دہشتگردی کا خاتمہ ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہو نے سے بچا کر کامیابی کی طرف لے گئے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کی معیشت ٹیک آف کرنے کی پو زیشن میں ہے، ترقی کی راہ میں آنے والی ہر رکا وٹ دور کریں گے ، پا کستان بہت جلد ایک خود مختار اور مضبوط ملک بنے گا، پاکستان کا مستقبل روشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سب کو ملک کی خدمت عبادت سمجھ کر کرنی چاہیے۔دہشتگردی پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ، ضرب عضب نے دہشگردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ، ایک انسان پو ری انسانیت کا قاتل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ منفی قوتیں پاکستان کو ترقی کر تا ہو ا نہیں دیکھنا چاہتیں لیکن پا کستان کو نقصان پہنچانے کی سازش کرنے والے عبرت کو پہنچ چکے ہیں ۔
پاکستان کی معیشت،اسحاق ڈار نے ناقابل یقین اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ















































