جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عوام پرگیس بم گرادیاگیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا )نے گیس کی قیمت میں 36 فیصد اضافے کی منظوری دیدی جس کے بعد گیس کمپنیاں صارفین سے رواں مالی سال کے دوران 341 ارب روپے سے زائد وصول کریں گی۔اتوار کو ایک نجی ٹی وی نے موصول ہونے والی دستاویز کے حواے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اوگرا نے رواں مالی سال کیلئے سوئی نادرن کیلئے گیس 57.89 روپے ایم ایم بی ٹی یو مہنگی جبکہ سوئی سدرن کیلئے گیس 65.12 روپے ایم ایم بی ٹی یو سستی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔وفاقی حکومت کے فارمولے کے مطابق سوئی نادرن کی قیمت ملک بھر میں نافذ کی جائے گی۔اوگرا نے سوئی نادرن کی آپریٹنگ انکم 201ارب روپے جبکہ آپریٹنگ اخراجات 161ارب روپے منظور کئے ہیں اور سوئی نادرن کا آپریٹنگ منافع 39.5ارب روپیمنظور کیا گیا ہے، سوئی نادرن کو رواں مالی سال کے دوران 225ارب روپے ریونیو درکارہوگا۔اوگرا نے سوئی سدرن کی آپریٹنگ انکم175ارب روپے جبکہ آپریٹنگ اخراجات 140ارب روپے منظور کئے ہیں اور سوئی نادرن کا آپریٹنگ منافع 35.4ارب روپے منظور کیا گیا ہے، سوئی نادرن کو رواں مالی سال کے دوران 150ارب روپے ریونیو درکارہوگا۔وزیراعظم کی جانب سے نئی گیس سکیموں پر عائد پاپندی میں نرمی کے باعث اوگرا نے سوئی نادرن کو ارکان پارلیمنٹ کی 5500 کلومیٹر کی مختلف گیس سکیموں کیلئے 9 ارب روپے صارفین سے وصول کرنے کی بھی منظوری دیدی ہے۔اوگرا نے سوئی نادرن گیس کی اوسط قیمت 422.74 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھا کر 480.63 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی ہے جبکہ سوئی سدرن کی اوسط قیمت 419.36 روپے سے کم کرکے 354.24 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی ہے۔وفاقی حکومت کے فارمولے کے مطابق سوئی نادرن کی گیس پرائس کو ملک بھر کے صارفین پر لاگو کیا جائے گا جس کے باعث سوئی سدرن کے صارفین کو بھی گیس کی قیمت میں اضافہ برداشت کرنا پڑے گا۔ جبکہ سوئی سدرن اوگرا کی جانب سے ٹیرف سے زیادہ صولی گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں وفاقی حکومت کو جمع کروانی ہوگی۔دستاویز کے مطابق اوگرا نے سوئی نادرن کی گیس چوری کی 10فیصد شرح صارفین سے وصول کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے یو ایف جی کی شرح 4.5فیصد کی سطح پر قرار رکھی ہے جبکہ اوگرا نے گیس چوری پر قابو پانے میں ناکامی پر سوئی نادرن پر 7ارب روپے کا جرمانہ بھی عائد کی ہے۔اوگرا نے سوئی سدرن کی گیس چوری کی 7 فیصد شرح صارفین سے وصول کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے یو ایف جی کی شرح 4.5 فیصد کی سطح پر قرار رکھی ہے جبکہ اوگرا نے گیس چوری پر قابو پانے میں ناکامی پر سوئی نادرن پر13.8ارب روپے کا جرمانہ بھی عائد کی ہے۔اوگرا نے سوئی نادرن اور سدرن کے گیس ٹیرف کا فیصلہ اوگرا آرڈیننس کی روشنی میں وزارت پٹرولیم کو ارسال کردیا ہے۔اوگرا نے وفاقی حکومت سے سے تجویز طلب کی ہے کہ گھریلو اور دیگر صارفین پر گیس کے نرخوں میں اضافے کی شرح کس حد تک منتقل کی جائے۔ کیا حکومت کسی شعبے کو بلا واسطہ سبسڈی دینا چاہتی ہے یا بلا واسطہ سبسڈی فراہم کرنا چاہتی ہے۔اوگرانے وزارت پٹرولیم کو 15نومبر تک تجویز فراہم کرنے کا کہا ہے تاکہ نوٹیفکیشن جاری کیا جاسکے، اگر وزارت پٹرولیم نے 15نومبر تک ایڈوائس نہ دی تو اوگرا اپنے آرڈیننس کے مطابق اوسط قیمت کو کو تمام شعبوں پر یکساں طور پر نافذ کرے دے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…