بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان سٹاک مارکیٹ کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے، وجہ سامنے آگئی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے اپنے تمام سابقہ ریکارڈ کو توڑتے ہوئے بلندیو ں کاایک اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کے ایس ای100انڈیکس 41124پوائنٹس کی سطح پہنچ گیا جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہو گئی ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں23ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔منگل کو کاروبار کے آغاز پر کاروباری تیزی کی وجہ سے انڈیکس41200پوائنٹس تک پہنچنے میں صرف 3پوائنٹس کی دوری پر دیکھا گیا۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق پاک بھارت جنگ کے خطرات کم ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ چین کی جانب سے بھارت کا پانی بند کرنے کی دھمکی کو سرمایہ کارپاک چین مضبوط دوستی سے تعبیر کر رہے ہیں جس سے مارکیٹ میں مستقبل قریب میں مستحکم نظر آ رہی ہے ، کاروبار کے دوران ٹیکسٹائل ،اسٹیل اور آٹو سیکٹر سمیت بینکنگ،ایئرلائن ،توانائی اور کیمیکل سیکٹر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور وہ ان شعبوں میں خریداری بھی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سرمائے کا حجم مسلسل بڑھتا جا رہا ہے جبکہ تیسرے درجے کے حصص میں سرمایہ کاری بھی عرو ج دیکھی جا رہی ہے تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ نومبر کے مہینے میں مارکیٹ مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کی دی جانیوالی دھمکی اور نومبر میں چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تقرری جیسے فیصلے سے سیاسی ہلچل پیدا ہونے کے خدشات ہیں ۔منگل کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں137.66پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس40986.31پوائنٹس سے بڑھ کر41123.97پوائنٹس پرجاپہنچااسی کے ایس ای 30 انڈیکس 75.31پوائنٹس کے اضافے سے22768.94پوائنٹس اورکے اسی ای آل شیئرز انڈیکس 28005.58 پوائنٹس سے بڑھ کر28085.87پوائنٹس پربندہوا۔منگل کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں 23 ارب 85 کروڑ 25 لاکھ 6ہزار757روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم 83 کھرب 19 ارب 57 کروڑ 92 لاکھ 11ہزار732روپے سے بڑھ کر83کھرب43ارب43کروڑ17لاکھ18ہزار489روپے ہوگیا۔منگل کو مارکیٹ میں55کروڑ99لاکھ44ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو17ارب روپے تک محدودرہی جبکہ پیر کے روز56کروڑ84لاکھ73ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو17ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کے روز مجموعی طورپر450کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سے245کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 190میںکمی اور15کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے بینک آف پنجاب 5 کروڑ 91 لاکھ، پی آئی اے سی4کروڑ41لاکھ،ٹی آرجی پاک لمیٹڈ3کروڑ20لاکھ،جاپان پاور3کروڑ18لاکھ اورسلک بینک لمیٹڈ 2 کروڑ79لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیںاتارچڑھاﺅکے اعتبارسے رفحان میظ کے بھاﺅ میں 350 روپے اوریونی لیورفوڈزکے بھاﺅمیں258.75روپے کااضافہ جبکہ نیسلے پاکستان کے بھاﺅمیں125روپے اورکولگیٹ پامولیو کے بھاﺅمیں68روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…