منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان اور ایران کی ترقی کاراز! ایرانی سفیر نے حیرت انگیز وجہ بتادی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی )ایرانی قونصل جنرل محمد رفیعی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران جیسے برادر اسلامی ممالک کی ترقی اور خوشحالی 2طرفہ تجارت میں پوشیدہ ہے ہمیں امید ہے کہ چیمبر آف کامرس کوئٹہ بلوچستان کی نئی کابینہ بھی تجارت کے فر وغ کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیمبر آف کامرس کوئٹہ بلوچستان کے نومنتخب صدر حاجی عبدالودود اچکزئی ، سینئر نائب صدر عیسیٰ خان اور نائب صدر اختر محمد کاکڑ سمیت ایگزیکٹیو کمیٹی کے نومنتخب اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا ۔ ان کے ساتھ ایرانی وفد کے دیگر اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ایرانی وفد چیمبر آف کامرس پہنچا تو نومنتخب صدر حاجی عبدالودود اچکزئی ، سینئر نائب صدر عیسیٰ خان سمیت دیگر نے ان کا استقبال کیا بعد ازاں بات چیت کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل محمد رفیعی نے کہا کہ پاکستان اور ایران جیسے برادر اسلامی ممالک کی ترقی اور خوشحالی دو طرفہ تجارت میں پوشیدہ ہے اس سلسلے میں ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ہمیں امید ہے کہ موجودہ صدر اور دیگر عہدیداران دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور اس سے وابستہ افراد کے مشکلات کے حل کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے ۔ اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی عبدالودود اچکزئی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور یقین دلایا کہ پاک ایران تجارت کے مزید فروغ کے لئے ان کی کوششیں جاری رہیں گی جب تجارت ہوگی تو دونوں ممالک سمیت خطے میں بھی معاشی خوشحالی آئے گی اس سے نہ صرف امن وامان کی صورتحال بہتر ہوگی بلکہ لوگوں کی معیار زندگی بھی تجارت کے فروغ کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے ۔
پاکستان کا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی قلت کا ہے جس میں تیز ی سے کمی لانے کیلئے پاکستان زبردست اقدامات کر رہا ہے ۔ اس سب میں پاکستان کو ایک ایج یہ بھی حاصل ہے کہ اس معاملے میں پاکستان کی بھرپور مدد کیلئے چین جیسا عظم دوست ملک بھی موجود ہے ۔ اب تازہ ترین ذرائع کے مطابق شیخوپورہ کے قریب واقع بھکھی پاور پلانٹ کا پہلا یونٹ فروری 2017 میں بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا۔ درآمد شدہ آر ایل این جی گیس سے چلنے والا یہ پلانٹ یومیہ 1180 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا۔پلانٹ پر پنجاب حکومت کے 82 ارب روپے اٹھ رہے ہیں اور 27 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہو جائے گا۔ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے موجودہ حکومت متعدد پاور پلانٹ لگا رہی ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے بھکھی پاور پلانٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔اس کا پہلا پیداواری یونٹ فروری 2017ء میں 388 میگاواٹ بجلی دینا شروع کر دے گا، جبکہ دسمبر 2017 تک 1188 میگاواٹ ملنا شروع ہو جائیں گے۔پلانٹ پرکام کرنے والے چینی انجینئرز کاکہنا ہے کہ یہ دنیا کا بہترین جرمن گیس پلانٹ ہے اورسستی بجلی پیدا کرے گا۔چینی انجینئرز نے بہترین سیکیورٹی اور دیگر امور میں تعاون پر حکومت کا شکریہ اداکیا۔ انجنیئرز کا کہنا ہے کہ بھکھی پاور پلانٹ گیس اور ڈیزل سے چلے گا۔پلانٹ پرمجموعی طور پر 32 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔بھکھی پاور پلانٹ سے توقع کی جا رہی ہے کہ اس کی تکمیل سےلوڈشیڈنگ میں 2سے تین گھنٹے کمی آئے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…