منگل‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’اب تک کی سب سے بڑی خبر‘‘ وہ فیصلہ ہو ہی گیا جس کا سب کو انتظار رتھا ۔۔۔۔! عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ملک ہے تاہم لوڈ شیڈنگ وطن عزیز کا ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ۔ معاشی ماہرین کے مطابق کالا باغ ڈیم پاکستان کیلئے ایک سونے کی چڑیا کی مانند ہے ۔ یہ ایک منصوبہ ہے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہم اقوام عالم کے سامنے سر فخر سے اٹھا بھی سکیں اور اپنی باتیں منوا بھی سکیں گے ۔ اسی حوالے سے تازہ ترین میڈیا ذرائع کے مطابق کالا باغ ڈیم حکومت کے تعمیراتی منصوبوں کی فہرست میں شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے،یہ اہم ترین انکشاف حکومت کی جانب سے مجوزہ منصوبوں کی فہرست سینیٹ میں پیش کئے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔انگریزی جریدے ڈان کے مطابق جمعہ کو وزارت پانی و بجلی کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں تحریری طور پر ایوان بالا کو بتایا گیا کہ چھتیس سو میگا واٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت کے حامل کالا باغ ڈیم کی کا نقشہ اور ٹینڈر دستاویزات انیس سو اٹھاسی سے ہی مکمل ہیں منصوبہ قومی اتفاق رائے سے ہی مکمل کیا جاسکتا ہے۔حکومت کی جانب سے فہرست کی سینیٹ میں فراہمی پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر عثمان کا کڑنے شدید رد عمل کا اظہار کیاتاہم خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی ،اور سندھ سے پیپلز پارٹی کے سنیٹرز معاملے پر مکمل خاموش رہے۔سینیٹر عثمان کاکڑ کے رد عمل پر وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سے 3600 میگا واٹ بجلی حاصل ہو سکتی ہے،کالاباغ ڈیم کو ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کے تعمیرات کیلئے تیارمنصوبوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے، بے شک اس حوالے سے پارلیمنٹ میں بحث کرالی جائے۔ تاہم یہ بات تو طے ہے کہ کالا باغ ڈیم ہی وہ منصوبہ ہے جس کو پایہ تکمیل پہنچانے کے بعد پاکستان ترقیوں کی منازل جلد سے جلد طے کرے گا اور دنیا میں اپنا نام بنائے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…