کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 246.29 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 40541.81 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں63 ارب 34 کروڑ 57 لاکھ 44 ہزار 561 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 7 ارب 37 کروڑ 27 لاکھ 46 ہزار 189 روپے کی مندی رونماء ہوئی، اسی طرح خرید و فروخت میں 27 کروڑ 56 لاکھ 44 ہزار 620 حصص کی کمی دیکھی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 40300، 40400 اور 40500 پوائنٹس کی تین بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 246.29 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 40541.81 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 84.85 پوائنٹس کی تیزی سے 22436.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 213.24 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 292.16 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 114.58 پوائنٹس کے اضافے سے 17378.63 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 28.81 پوائنٹس کی تیزی سے 15833.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 151.67 پوائنٹس کے اضافے سے 19176.82 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 435 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 310 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 114 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 11 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 100.52 روپے کے اضافے سے 2300 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی سودے بھی 100 روپے کی تیزی سے 7100 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی بھنیرو ٹیکسٹائل اور پاکستان انٹرنیشل کنٹینرر ٹرمینل ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ بھنیرو ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 41.97 روپے کی مندی سے 798 روپے اور پاکستان انٹرنیشل کنٹینرر ٹرمینل ایکس ڈی کے حصص کی قیمت بھی 13 روپے کی کمی سے 335 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 5 کروڑ 56 لاکھ 88 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 9 روپے سے شروع ہو کر 9.21 روپے پر بند ہوئی جبکہ پیس (پاک) لمیٹڈ کے 2 کروڑ 82 لاکھ 47 ہزار 500 حصص کے سودے 12.30 روپے سے شروع ہو کر 12.38 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 43 کروڑ 65 لاکھ 16 ہزار 490 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 14 ارب 5 کروڑ 22 لاکھ 77 ہزار 258 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 81 کھرب 60 ارب 18 کروڑ 32 لاکھ 42 ہزار 247 روپے سے بڑھ کر 82 کھرب 23 ارب 52 کروڑ 89 لاکھ 86 ہزار 808 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 160 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 34 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 4 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 11 کروڑ 10 لاکھ 30 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔دوسری جانب گزشتہ روز کنٹرول لائن پر ہندوستان کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے کے بعد انڈین اسٹاک مارکیٹ 500 پوائنٹس تک کریش کرگئی ممبئی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز 9 بجکر 15 منٹ پر 28ہزار 452پوائنٹس پر ہوا جب کہ 12 بجے کے قریب جب ہندوستان کی جانب سے کنٹرول لائن پر سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے پر مبنی خبریں سامنے آناشروع ہوئیں تو ممبئی اسٹاک ایکسچینج بی ایس ای سینسیکس 27 ہزار 740 پوائنٹس تک گرگیا۔