جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اب تک کی سب سے بڑی خبر، دفاعی لحاظ سے پاکستان کی اہم ترین چیزگروی رکھنے کافیصلہ ۔۔منظوری دیدی گئی

datetime 27  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کے ایک اہم اجلاس میں  اسلام آباد لاہور موٹروے کا ایک حصہ گروی رکھ کر سکوک بانڈز جاری کی منظوری دے دی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنی اقتصادی ٹیم کے ہمراہ 5 اکتوبر کو امریکہ و دیگر ممالک میں روڈ شو منعقد کر کے یہ بانڈز جاری کرینگے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سکوک بانڈز پر قابل عمل ٹرانزیکشن دینے کیلئے ٹیکسز اور ڈیوٹی سے استشنیٰ بھی منظور کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اسلام آباد لاہور موٹروے کا ایک حصہ گروی رکھ کر 75 کروڑ ڈالر سے 1 ارب ڈالر کے سکوک بانڈز جاری کرے گی جبکہ اقتصادی ماہرین نے اس حکومتی فیصلے کوخطرناک قراردیاہے کہ موجودہ اقتصادی حالات میں وفاقی حکومت کوایسے فیصلے کرنے سے گریزکرناچاہیے کیونکہ دنیامیں کئی معیشتیں زوال کاشکارہیں اوراس طرح کے منصوبے دفاعی نوعیت کے حامل ہوتے ہیں اوراقتصادی ترقی میں بھی ایسے منصوبوں کااہم کردارہوتاہے ۔واضح رہے کہ موٹروے دفاعی لحاظ پاکستان کےلئے نہایت اہم ہے ،حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران افواج پاکستان نے موٹرو ے پرجنگی مشقیں بھی کیں ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…