منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

ملک بھر میں رئیل اسٹیٹ کاروبار کی مفصل رپورٹ منظر عام پر آ گئی ‎

datetime 29  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جائزہ
ؒ ٓلاہور اورکراچی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹس میں سال کے شروع سے ہی سازگار ٹرینڈزدیکھے جارہے ہیں تاہم اسلام آباد کی پراپرٹی کی مارکیٹ میں 2016ء کی پہلی ششماہی میں سست روی دیکھنے میں آئی۔ زمین ڈاٹ کام کے اعدادوشمار کے مطابق ڈی ایچ اے لاہور کے فیزز VII سےIX میں کنٹرولڈ گروتھ کا مشاہدہ کیا گیاجبکہ سرمایہ کار بحریہ آرچرڈ اور ایل ڈی اے ایونیو I سے متا ثر رہے ۔سرمایہ کارانہ سرگرمی کے حوالے سے بحریہ ٹاون (خاص) نے بھی سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کیا ۔دوسری طرف ڈی ایچ اے لاہور کے فیزز I سےVI اور واپڈا ٹاون میں استحکام دیکھا گیا۔ کراچی میں پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ بحریہ ٹاون کراچی نے بہترین کارکردگی دکھائی ‘ دوسری جانب ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں بھی پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا،جبکہ ڈی ایچ اے کراچی نے درمیانہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 2016ء کی پہلی ششماہی میں لاہور اور کراچی کی پراپرٹی مارکیٹس نے ترقی کی منزلیں طے کیں جبکہ اسلام آباد اس دوڑ میں پیچھے رہ گیا، اسلام آباد میں سال کی پہلی ششماہی میں ڈی ایچ اے اسلام آباد کے علاوہ تمام علاقوں میں سست روی دیکھی گئی۔سوائے کراچی کے پلاٹس کیٹگری کے‘2016 کی پہلی ششماہی میں ڈی ایچ اے کے پراجیکٹس زمین ڈاٹ کام کے جدول میں پلاٹس اور گھروں کے حوالے سے پانچ بہترین علاقوں میں سرفہرست رہے ہیں ۔جیسا کہ امید کی جارہی تھی رمضان کے مہینے میں خرید و فروخت کی سرگرمی میں کمی دیکھی گئی تاہم قیمتیں معقول حد تک مستحکم رہیں۔ بجٹ 2016-17 کے اثرات ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔
لاہور
جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا لاہور کی پراپرٹی مارکیٹ نے 2016 کی پہلی ششماہی میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کیا اور مختلف علاقوں میں قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ ڈی ایچ اے لاہور کے فیزز VII سے IX تک میں دس مرلہ پلاٹس کی قیمتوں میں13.48 فیصد اضافہ ہوا۔ بحریہ آرچرڈ میں دس مرلہ پلاٹس کی کارکردگی بھی شاندار رہی جن کی قیمتوں میں 23.08 فیصد اضافہ ہوا۔دریں اثناء ادھر ایک کنال کے پلاٹس کی قدر میں معتدل نمو دیکھی گئی۔
قانونی پیچیدگیوں کے باوجود ایل ڈی اے ایونیو I میں ایک کنال پلاٹس کی قدر میں کنٹرولڈ بڑھوتری دیکھی گئی جبکہ دس مرلہ پلاٹ کی قدر میں توضیحی اضافہ دیکھا گیا۔ واپڈا ٹاون اور ڈی ایچ اے لاہور کے فیزز I سےVI میں درمیانہ بڑھوتری دیکھی گئی۔
اسلام آباد
سال کی پہلی ششماہی میں وفاقی دارالحکومت کی پراپرٹی مارکیٹ کی کارکردگی سے سرمایہ کار وں کو مایوسی ہوئی ۔ صرف ڈی ایچ اے اسلام آباد کے ایک کنال اور دس مرلہ پلاٹس میں کنٹرولڈ گروتھ دیکھی گئی۔سگنل فری اسلام آبادایکسپریس وے کی تعمیرکا کام شروع ہونے کی وجہ سے اس علاقے نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کی بہتر کارکردگی کی ایک اور وجہ ڈی ایچ اے کی جانب سے شروع کیا گیا ترقیاتی کام ہے۔
دریں اثناء بحریہ ٹاون اسلام آباد/راولپنڈی، سیکٹر ایف 11، سیکٹر ای 11 اور سیکٹر بی 17 بڑی حد تک متاثر ہوئے۔ بحریہ ٹاون میں ایک کنال اور دس مرلہ پلاٹس کی قیمتوں میں بالترتیب 10.20 اور 6.45 فیصد کمی دیکھی گئی۔
سیکٹر ایف 11 کی کمرشل پراپرٹی نے سی ڈی اے کی رہائشی پراپرٹی کی غیرمصدقہ استعمال کے خلاف سخت پالیسی کے بعد اچھی سرگرمی دکھائی۔
کراچی
ساحلی شہر کی پراپرٹی مارکیٹ نے 2016 کی پہلی ششماہی میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ زمین ڈاٹ کام کے اعدادوشمار کے مطابق ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں 500 مربع گز پلاٹس کی قیمتوں میں 23.91 فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم ڈی ایچ اے سٹی کراچی کی قیمتیں اب بھی ڈی ایچ اے کراچی (خاص) کے مقابلے پر نہیں آئی ہیں۔ اس لیئے سرمایہ کار ڈی ایچ اے سٹی کراچی کا رخ کررہے ہیں۔بحریہ ٹاون کراچی میں ترقیاتی کام شیڈول کے مطابق چل رہا ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا جارہا۔ بحریہ ٹاون کراچی میں 2016 کی پہلی ششماہی میں 250مربع گز پلاٹس کی قیمتوں میں 11.82 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ دوسری جانب گلشن اقبال میں استحکام دیکھا گیا جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے یہاں کا رخ نہیں کیا۔
تجزیہ
لاہور کی بات کی جائے تو سال کی پہلی ششماہی میں ڈی ایچ اے نے سرمایہ کاروں کو اپنی جانب راغب کیا۔ اس نے پرزم 9 میں ترقیاتی کام کا آغاز کیا گیا اور فیزز VII اور VIIIمیں جلد قبضہ دیئے جانے کی امید ہے۔ بحریہ آرچرڈ نے بھی قدرے کم پراپرٹی ویلیو اورکہیں زیادہ گروتھ مارجن کی وجہ سے نمایاں گروتھ دکھائی لیکن بحریہ ٹاون (خاص) کو ابھی بھی لاہور رِنگ روڈ کے جنوبی حصے کی ممکنہ تعمیر کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔یہی وجہ ہے کہ2016 کی پہلی ششماہی میں بحریہ آرچرڈ بحریہ ٹاون پر سبقت لے گیا ہے۔ ایل ڈی اے مسلسل بڑھوتری دکھا رہا ہے لیکن سرمایہ کاروں کو قانونی چارہ جوئی کا شکار پلاٹس سے بچنا چاہیئے۔ اسلام آباد کی مارکیٹ نے 2016 کی پہلی ششماہی میں مایوس کن کارکردگی دکھائی لیکن ڈی ایچ اے اسلام آباد میں بڑی سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔ اسلام آباد ایکسپریس وے کی تکمیل کے ساتھ یہاں قیمتیں بڑھنے کی امید ہے ۔ لاہور اور کراچی میں بحریہ ٹاون کے پراجیکٹس کی وجہ سے بحریہ ٹاون اسلام آباد/راولپنڈی کو سرمایہ کاروں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروانے میں ناکامی ہوئی۔ سیکٹر بی 17 کے بلاک ڈی میں مسائل کے خاتمے سے مستقبل میں سرمایہ کارانہ سرگرمی میں اضافے کا امکان ہے۔زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان کا کہنا ہے: ” سال کی پہلی ششماہی کراچی اور لاہور کے پراپرٹی سیکٹر کے لیئے بہترین ثابت ہوئی ہے۔ تاہم اسلام آباد کی سست روی پریشان کن نہیں ہے کیونکہ اِس مارکیٹ میں آگے بڑھنے کا پوٹینشل موجود ہے”۔ توقع ہے کہ کراچی کی پراپرٹی مارکیٹ 2016کی دوسری ششماہی میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔ کراچی میں امن و امان کی بہتر صورتحال کی وجہ سے مستقبل میں سرمایہ کاری میں بہت زیادہ اضافہ ہونے کا امکان ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…