خیرپور(آن لائن)خیرپور میں مہنگائی کا جن ایک بار پھر بے قابو ہوگیا چینی55روپے سے70روپے کلو ہوگئی،سبزیوں ،پھلوں ،چھولوں،چاولوں،دالوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔بکرے اور بھینس کا گوشت بھی مہنگا،دودھ100روپے لیٹر ہوگیا انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی خاموش۔تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں خوردونوش کی اشیاء مہنگی ہونے کے بعد ان پر کنٹرول نہ کیا جاسکا صرف دکانداروں پر جرمانے عائد کئے گئے جس کا نتیجہ یہ نکلا دکانداروں نے ایک بارپھر مہنگائی کرکے صارفین پر پہاڑ گرادیے۔55روپے کلو فروخت ہونے والی چینی67سے 70روپے کلو فروخت ہورہی ہی اس کے علاوہ30روپے فروخت ہونے والی لوکی80روپے اور 20روپے فروخت ہونے والے بیگن60روپے فروخت ہورہے ہیں اسی طرح پھلوں،چھولوں ،چاولوں ،دالوں کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کررہے ہیں جبکہ دودھ 100روپے لیٹر فروخت ہورہا ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی سردمہری پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے نئے نرخ مقرر کرنے اور دکانداروں پر جرمانے عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔