جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

جس گاڑی کا شدت سے انتظار تھا وہ پاکستان میں متعارف کرا دی گئی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

datetime 23  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے سوِک کا نیا ماڈل، جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا، پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کروادیاہے۔ 10 ویں جنریشن کی جدید ترین ہنڈا سوِک کی تقریب رونمائی گزشتہ روز فلیٹیز ہوٹل لاہور میں ہوئی جس کے تین گریڈز ،1.8 i-VTEC، 1.8 i-VTEC Oriel اور پہلی بار VTEC TURBO پاکستانی مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔ہنڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ کے ریجنل آپریشنز (ایشیا اور اوشیئنیا) کے چیف آپریٹنگ آفیسر مسٹر نوریاکی ایبے نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مارکیٹ میں آگے بڑھنے کی زبردست صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے پورے وثوق سے کہا کہ ’میڈ اِن پاکستان‘ نئی سوِک اپنے منفرد اور خوبصورت ڈیزائن، اور بہترین کارکردگی کی بِنا پر پاکستانی شائقین ضرور پسند آئے گی۔سوِک ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ لیڈر آف ایشیا اور اوشیئنیا مسٹر تکاؤ کیمورانے نئی
unnamed
گاڑی کی تکنیکی خصوصیات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور انتہائی سادہ اور قابل فہم انداز میں گاڑی کے بارے میں ہر چیز کی وضاحت کی۔
ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے جنرل منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ نے نئے ماڈل کو حاضرین میں متعارف کرواتے ہوئے گاڑی کا مجموعہ جائزہ پیش کیا اور پاکستانی مارکیٹ میں پیش کئے جانے والے تینوں ویرئینٹس کے نمایاں فیچرز کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نئی ہنڈا سوِک پُش سٹارٹ، کونٹینیوئسلی ویری ایبل ٹرانسمشن (CVT)، الیکٹرونک پارکنگ بریک (EPB)، آٹو بریک ہولڈ (ABH)، ایئربیگز، وہیکل سٹیبلٹی اسسٹ (VSA)، ہل سٹارٹ اسسٹ (HSA)، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS)، ایمرجنسی سٹاپ سگنل (ESS)، اِموبلائزر، آٹو کلائمیٹ کنٹرول سسٹم، ریئر
unnamed (1)

انٹرٹینمنٹ سسٹم اور نیوی گیشن سسٹم جیسے جدید ترین فیچرز سے لیس ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں پہلی بار ریموٹ انجن سٹارٹر کے ساتھ VTEC ٹربو انجن بھی متعارف کروایا جا رہا ہے۔ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے پریزیڈنٹ اور سی ای او مسٹر ٹوئچی اشیاما نے تاریخی روایات کے ساتھ آٹو موبائل انڈسٹری میں ہنڈا کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ 1994ء میں پاکستان میں متعارف کروائے جانے کے بعد سے سوِک پاکستان کی سب سے پسندیدہ گاڑیوں میں شمار ہوتی ہے اور

unnamed (2)
یہ سب ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ سے وابستہ 1200 سے زائد محنتی کارکنوں کی مشترکہ محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی سوِک 2016 کی آمد سے پاکستان میں سیڈان کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور گاڑیوں کے بارے میں پاکستانی شائقین کی ترجیحات ہمیشہ کیلئے بدل جائیں گی۔ نئی ہنڈا سوِک نے اپنے منفرد فیچرز اور جدید ترین ڈیزائن کے ساتھ ایک نیا معیار قائم کیا ہے اور پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری پر اس سے انتہائی گہرے اور دیرپا اثرات مرتب ہوں گے :-

unnamed (3)

unnamed (4)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…