منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

’’گاڑی مالکان کیلئے خوشخبری‘‘ اب گاڑیاں چوری نہیں ہوں گی کیونکہ۔۔ پنجاب حکومت کا شاندار اقدام

datetime 18  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گاڑیاں رکھنے والوں کیلئے خوشی کی خبر آ گئی۔ اب گاڑیاں چوری نہیں ہوں گی کیونکہ پنجاب حکومت نے اس سلسلے میں ایک قابل تحسین اقدام اٹھا لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں گاڑیاں چوری کرنے کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا جس سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت ایکشن میں آ گئی۔ پنجاب کے تمام اضلاع کے محکمہ ایکسائز نے نئی الیکٹرانک سسٹم پر مبنی نمبر پلیٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ محکمہ ایکسائز کے ذرائع کے مطابق گاڑی کی فرنٹ سکرین پر نمبر پلیٹ آ ویزاں کی جائے گی جس میں سم کارڈ لگایا جائیگا۔ اس سم میں گاڑی کے مالک کا نام ، پتہ، انجن نمبر، چیسز نمبر اور دیگر معلومات فیڈ کی جائیں گی۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر الیکٹرونک راڈار لگائے جائیں گے ۔
ایکسائز ماہرین کے مطابق اگر اس نمبر پلیٹ کو ٹمپرڈ کرنے یا اسے اتارنے کی کوشش کی جائے گی تو محکمہ ایکسائز کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو فوری طور پر اطلاع مل جائے گی اور گاڑی چوری کرکے شہر سے باہر لیجانے کی کوشش کی جائے گی تو یہ الیکٹرونک راڈار گاڑی کو مکمل جام کر دیں گے۔ الیکٹرونک راڈار سسٹم سے گاڑی کی موجودگی کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس ملتی رہیں گی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…