نیویارک (آئی این پی) بزنس مانیٹر انٹرنیشنل ریسرچ ( بی ایم آئی آر) نے کہاہے کہ پاکستان مستقبل کی 10 ابھرتی ہوئی منڈیوں میں شامل ہے، مینوفیکچرنگ کا مرکز اور تعمیرات کے شعبے میں تیزی سے ترقی کرے گا۔ بی ایم آئی آر کے مطابق منگل کو بتایا گیا کہ پاکستان مستقبل کی 10 ابھرتی ہوئی منڈیوں میں شامل ہو گا اور مینوفیکچرنگ کا مرکز بن کر ابھرے گا۔ پاکستان میں تعمیرات کے شعبے میں تیزی سے ترقی ہو گی ، ٹیکسٹائل اور آٹو موبائل کے شعبے میں بھی نمایاں ترقی ہوگی۔ ریسرچ رپورٹ کے مطابق توانائی کی کم قیمتوں کے باعث مینوفیکچرنگ کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری بڑھے گی اور توانائی کی بہتر صورتحال کے باعث بھی مینوفیکچرنگ شعبہ ترقی کرے گا۔