اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آرنے بجٹ میں عائد کردہ ٹیکسوں کے نفاذ اور وصولی سے متعلق تمام ماتحت اداروں کو ہدایات جاری کردیں۔ جس میں فیلڈ فارمیشنز کو کہا گیا ہے کہ فنانس ایکٹ کے تحت سگریٹ پر عائد کردہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا اطلاق 4 جون جبکہ سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور موبائل فون سیٹ، مشروبات پر عائد کردہ اضافہ شدہ سیلز ٹیکس کا اطلاق 25جون سے کیا گیا ہے، اسی طرح زرعی ادویہ، ٹریکٹرز اور کھاد پر سیلز ٹیکس میں کمی کا اطلاق بھی 25 جون سے کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ باقی اشیا پر سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، اسی طرح اسٹیشنری آئٹمز، ذائقے دار دودھ سمیت دیگر اشیا پر عائد کردہ ٹیکسوں کا اطلاق بھی یکم جولائی سے ہوگا اور اسی کے مطابق ٹیکس دہندگان سے ٹیکس وصولیاں کی جائیں۔
موبائل صارفین کیلئے بری خبر‘ حکومت نے بجلی گرا دی
14
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں