لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر چل نکلا ہے اور ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے ۔توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے مختلف منصوبے جاری ہیں ٗ 2018ء تک 12ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آ جائے گی، گزشتہ سال میں ٹیکس کولیکشن 60 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور ٹیکس وصولی کا 3104 ارب روپے کاہدف حاصل کر لیا گیا ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبران کی تعیناتی آئینی مدت کے دوران کر لی جائے گی، ٹی او آرز کے نام پر سیاست کی جا رہی ہے ٗ عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کر کے اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ وہ اتوار کے روز ایوان وزیراعلی میں داتا دربار کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے بڑی ایمانداری کے ساتھ ٹی او آرز کی دستاویزات تیار کی ہیں۔ عید کے بعد اپوزیشن ارکان کی کمیٹی کے ساتھ ٹی او آرز پر بات چیت کی جائے گی۔ امید ہے کہ ہم ایک پیج پر آنے کی کوشش کریں گے۔ لیکن حکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے نہ ہوئے تو حکومت اور اپوزیشن کے ٹی او آرز کی دستاویزات پبلک کر دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے 4ممبران کی تعیناتی کے لئے اپوزیشن سے رابطہ کیا جائے گا اور ان کی آئینی مدت 25جولائی تک تعیناتی کر دی جائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں ا نہوں نے کہا کہ دھرنا سیاست کا انجام سب کے سامنے ہے۔دھرنے کی سیاست نے پہلے بھی کچھ نہیں دیا اور نہ آگے کچھ ملے گا۔تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی مفاد اور جمہوریت کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور قوم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاک۔ چین اقتصادی راہداری منصوبہ دھرنا سیاست کی وجہ سے ایک سال تاخیر کا شکار ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہتری اور ملکی معیشت پر منفی اثرات نہیں آنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ 2016ء کا پاکستان 2013ء کے پاکستان سے کہیں مختلف ہے۔2013ء میں بین الاقوامی ادارے پاکستان سے کام بند کر چکے تھے اور ملک کو دیوالیہ قرار دیا جا رہا تھا اور زرمبادلہ کے ذخائر کم ترین سطح پر پہنچ چکے تھے لیکن 2016ء میں تمام بین الاقوامی ادارے پاکستان کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں اور زرمبادلہ کے ذخائر 23ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین سالوں میں ٹیکس وصولی کی شرح 60فیصد تک پہنچ گئی ہے اور ٹیکس وصولی کے 3104 ارب روپے کے ہدف کو حاصل کر لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چارٹرڈ آف اکانومی بنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سٹاک مارکیٹ کی حالت بہت بہتر ہے اور اب ملک کی تمام سٹاک مارکیٹوں کو ضم کر کے پاکستان سٹاک مارکیٹ بنا دیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر چل نکلا ہے اور ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے۔اگر ہم اسی طرح وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت کے ساتھ چلتے رہے تو یہ ملک 2050ء میں دنیا کی 18۔ویں بڑی معیشت بن جائے گا۔پاکستان کی ترقی ہم سب کا ہدف ہونا چاہیے۔
عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے بڑی مشکل حل کر دی، زبردست اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
مشہور بھارتی اداکارہ ٹریفک کے المناک حادثے میں چل بسیں
-
سونا مزید سستا ہو گیا
-
گھریلو صارفین کیلئے گیس فراہمی کے شیڈول کا اعلان
-
گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
ایران نے اسرائیل پرداغے جانے والے میزائلوں پر تھینک یو پیپلز آف پاکستان لکھ دیا
-
یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر اور رجب بٹ کے درمیان جاری تنازع نے نیا رخ اختیار کرلیا
-
ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ۔۔۔اوگرا کا مؤقف بھی آ گیا
-
شاپنگ مالز اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند ! تاجر برادری کا بڑا اعلان
-
عوام کو سستے پیٹرول کی فراہمی ! حکومت کا 24 ہزار فونز خریدنے کا اعلان
-
’’ایران نے ہمیں ایک تحفہ دیا ہے اور یہ تحفہ آج پہنچ گیا ہے:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو
-
وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
محلے دار نے بھتیجے کے گھر آئی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا



















































