لاہور (آن لائن) ملک بھر میں کمرشل بنک ایک روز چھٹی کے بعد آج (پیر کو )دوبارہ کھل جائیں گے اور اس بات کی امید ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن بھی مل جائے گی ۔ بنک آج ایک رو ز کھلنے کے بعد عیدالفطر کے چھیٹوں کے لیے کل بروز منگل سے بند ہو جائیں گے اور دوبارہ 9جولائی بروز ہفتے کو کھل جائیں گے ۔