منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

عوام ہوشیار ہوجائیں! اب نئی گاڑی لیزکروانے پر،پلاٹ دکان اور مکان کی خریدوفروخت پربھی بڑا ٹیکس دینا ہوگا،تفصیلات جاری

datetime 1  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو اب نئی گاڑی لیزکروانے پر3فیصد ودہولڈنگ ٹیکس جبکہ پلاٹ دکان اور مکان کی خریدوفروخت پر2فیصد ودہولڈنگ ٹیکس جمع کروانا ہوگا۔وفاقی بجٹ میں منظور کردہ نیاقانون نافذالعمل ہوگیاہے۔ایف بی آرحکام کے مطابق غیررجسٹرڈ افراد کولیزنگ کمپنی یا بینکوں سے نئی گاڑی لیزکروانے پراس کی مالیت پر3 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا یاد رہے کہ حکومت نے گذشتہ مالی سال سے نقد رقم پرنئی گاڑی خریدنے والوں پرودہولڈنگ لگایا تھا تاہم گاڑی لیزکروانے والے اس سے مستثنیٰ تھے۔ملک میں ہرسال ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں لیزپرحاصل کی جاتی ہیں۔ حکومت نے جائیداد کی خریدوفروخت پرانکم ٹیکس کی ادائیگی کیلئے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے ڈی سی ریٹس کی بجائے اسٹیٹ بینک کی طرف سے جائیداد کیلئے مقررکردہ ریٹس کا نفاذ کیا ہے۔ نئے طریقے کارکے تحت جائیداد کی قیمت کا تعین اسٹیٹ بینک کی طرف سے منظورشدہ ماہرین ایویلوایٹرزکریں گے۔جس سے حکومت کوکیپیٹل ویلیو ٹیکس کی وصولیوں میں نمایاں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرنے والے افراد کوجائیداد کی تعین شدہ قیمت پر2فیصد ودہولڈنگ ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…