منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پراپرٹی مالکان ہوشیار،انکم ٹیکس آرڈنینس میں ترمیم ، جائیداد کی قیمت کے تعین کا نیا فارمولہ متعارف

datetime 1  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈنینس کے سیکشن 68 میں ترمیم کردی ہے، آئندہ جائیداد کی قیمت کا تعین ڈی سی ریٹ کی بجائے مارکیٹ ریٹ پر ہو گا، ٹیکس ماہرین کے مطابق ا س سے نہ صرف کالا دھن سفید ہو گا بلکہ کھربوں روپے کی ٹیکس چوری بھی رک جائے گی جبکہ قومی خزانے اور عام شہریوں پر اِس نظام کے مثبت اثرات ہوں گے ۔۔ملک بھر میں اب تک جائیداد کی خرید و فروخت ڈی سی ریٹ پر کی جارہی تھی جو مارکیٹ سے کہیں کم ہوتا تھا، اس کافائدہ پراپرٹی کا لین دن کرنے والوں کو ہو رہا تھا، انتہائی کم ٹیکس دیکر کروڑوں روپے کمائے جارہے تھے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈننس میں حالیہ ترمیم بہت اہم ہے، اس سے کالے دھن کی روک تھام ہو گی اور صنعت میں پیسہ واپس آئے گا ۔ٹیکس ماہرین کے مطابق3 سے 4 ہزار ارب روپے کالادھن جائیداد کی خرید وفروخت میں استعمال ہو رہا ہے، نئی ترمیم آتے ہی پراپرٹی بزنس کو بریک لگ جائیگی اورقیمتیں کم ہونے سے حکومت کو ریونیو بھی زیادہ ملے گا۔ماہرین کے مطابق نئے نظام سے رئیل اسٹیٹ کا شعبہ دباؤ میں آئے گا، کیونکہ کالا دھن لگانے والوں کیلیے مارکیٹ ریٹ پر جائیداد کی خریدوفروخت مشکل ہوجائے گی، مگرعام آدمی پر اس کا اچھا اثر پڑے گا۔ٹیکس ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت رئیل اسٹیٹ بزنس میں موجود کالے دھن کو معاشی دھارے میں لانے کے لیے الگ اسکیم معتارف کرائے ورنہ پراپرٹی مافیا پھر کوئی نیا چورراستہ نکال لے گا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…