کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ملکی تاریخ کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے ،کے ایس ای100انڈیکس نے 36848پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ، گزشتہ ہفتے انڈیکس5بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں78ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا اور سرمائے کا مجموعی حجم75کھرب روپے کے قریب جا پہنچا۔ گزشتہ ہفتے کاروبار کے پہلے دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا لیکن دوسرے کاروباری دن سے پانچویں کاروباری روز تک مسلسل تیزی کے باعث مارکیٹ میں نئے ریکارڈ قائم ہو گئے ۔ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 36200، 36300، 36400، 36500، 36600، 36700، 36800پوائنٹس کی 5بالائی حد عبور کر گیا تھا تاہم بعض ا سٹاکٹس میں فروخت کے باعث انڈیکس36700اور36800پوائنٹس کی دو بالائی حد وں سے نیچے گر گیا ۔گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 571.01 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 36122.49پوائنٹس سے بڑھ کر 36693.50 پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 297.24 پوائنٹس کے اضافے سے 21395.95پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس24612.74پوائنٹس سے بڑھ کر24899.63پوائنٹس پربندہوا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 78 ارب 31 کروڑ 85 لاکھ 34 ہزار 519روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 74 کھرب 3 ارب 87 کروڑ 57 لاکھ883روپے سے بڑھ کر 74 کھرب 82 ارب 19 کروڑ 42 لاکھ53ہزار402روپے ہوگیا ۔ گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 46کروڑ83لاکھ63ہزارحصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو16ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین22کروڑ9لاکھ54ہزارحصص رہااور ٹریڈنگ ویلیو7ارب روپے تک محدودرہی ۔ مجموعی طور پر 1852 کمپنیوں کاکاروبارہوا جن میں سے 942کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،798میں کمی اور 112 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے دیوان سلمان،ٹی پی ایل ٹریکر،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ،پی ٹی سی ایل،سوئی ناردرن گیس کمپنی،پاک انٹرنیشنل بلک،دیوان موٹرز،کے الیکٹرک لمیٹڈ،بائیکو پٹرولیم،جہانگیرصدیق کمپنی،دیوان سیمنٹ اورجاپان پاورسرفہرست ر ہیں۔
’’پاکستان ‘‘نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف



















































