کراچی(این این آئی) وفاقی حکومت آئندہ بجٹ میں موبائل فونز پرعائد سیلز ٹیکس کو ڈبل کرنے پرغور کررہی ہے۔ اس سے درمیانی قیمت کے موبائل فون پر سیلز ٹیکس کو 500سے بڑھا کر 1000،جبکہ اسمارٹ فون پر سیلز ٹیکس کو 1000سے بڑھا کر 2000کیا جائے گا۔اس تجویزپر ابھی غورکیا جارہا ہیاور آئندہ سالبجٹ کیلیے دی گئی تجاویز میں اس کو شامل کرلیا گیا ہے۔موبائل فون کی درآمد پر سیلز ٹیکس میں 100فیصد اضافہ کیا جائے۔واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ سال بھی موبائل فون درآمدکنندگان پر عائدسیلزٹیکس کو ڈبل کیاتھا۔ایف بی آرکو رواں مالی سال موبائل فونز پر سیلزٹیکس کی مدمیں 8ارب روپے وصول ہوئے ہیں۔موبائل فون کمپنیوں کا کہناہے کہ سیلز ٹیکس میں اضافے سے اس شعبے میں ہونی والی ترقی متاثر ہوگی۔