پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان نے ملکی تاریخ کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ملکی تاریخ کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے،کے ایس ای100انڈیکس نے36848پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ،گذشتہ ہفتے انڈیکس5بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں78ارب سے زائدروپے کا اضافہ ریکارڈکیاگیا اور سرمائے کا مجموعی حجم75کھرب روپے کے قریب جا پہنچا۔گزشتہ ہفتے کاروبار کے پہلے دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا لیکن دوسرے کاروباری دن سے پانچویں کاروباری روز تک مسلسل تیزی کے باعث مارکیٹ میں نئے ریکارڈ قائم ہو گئے۔ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 36200،36300،36400،36500،36600،36700،36800پوائنٹس کی 5بالائی حد عبور کر گیا تھا تاہم بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے باعث انڈیکس36700اور36800پوائنٹس کی دو بالائی حد سے نیچے گر گیا لیکن گذشتہ ہفتے انڈیکس5بالائی حدعبورکرنے میں کامیاب ضرور ہو گیا۔گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں571.01پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس36122.49پوائنٹس سے بڑھ کر36693.50پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس297.24پوائنٹس کے اضافے سے21395.95پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس24612.74پوائنٹس سے بڑھ کر24899.63پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں78ارب31کروڑ85لاکھ34ہزار519روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم74کھرب3ارب87کروڑ57لاکھ883روپے سے بڑھ کر74کھرب82ارب19کروڑ42لاکھ53ہزار402روپے ہوگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ46کروڑ83لاکھ63ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو16ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین22کروڑ9لاکھ54ہزارحصص رہااور ٹریڈنگ ویلیو7ارب روپے تک محدودرہی ۔گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپر1852کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے942کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،798میں کمی اور112کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے دیوان سلمان،ٹی پی ایل ٹریکر،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ،پی ٹی سی ایل،سوئی نادرن گیس کمپنی،پاک انٹرنیشنل بلک،دیوان موٹرز،کے الیکٹرک لمیٹڈ،بائیکوپیٹرولیم،جہانگیرصدیق کمپنی،دیوان سیمنٹ اورجاپان پاورسرفہرست رہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…