نئی دہلی (این این آئی)گوادرکا مقابل،بھارت نے ایران میں بڑے منصوبوں کا اعلان کردیا،بھارت نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہ چابہار کی تعمیر کے لیے ایران کے ساتھ معاہدے پر پیر کو دستخط کیے جائیں گے جس سے اسے ایران سمیت افغانستان اور وسطی ایشیا تک رسائی حاصل ہوجائے گی۔بھارتی وزارت خارجہ کے اہلکار گوپال بگلے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اتوار سے ایران کے دورے پر جارہے ہیں اور اس دوران وہ خلیج اومان کے ساحل پر واقع چابہار پر دو ٹرمینل اور کارگو برتھس کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔گوپال بگلے نے بتایا کہ بھارت ابتدائی طور پر اس بندرگاہ پر 20 کروڑ ڈالر سے زائد خرچ کرے گا، جس کے لیے بھارت کو ایگزم بینک 15 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مودی کے اس دورے کا مقصد روابط اور انفراسٹرکچر ہے۔