پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

روس اور چین کے ساتھ 2بلین ڈالر کے معاہدے،اعلان ہوگیا

datetime 21  مئی‬‮  2016
Pakistan's former Prime Minister Nawaz Sharif addresses party workers in Lahore, Pakistan on Monday, May 20, 2013. Pakistan’s presumptive prime minister called for peace talks with Taliban militants at war with the government Monday, potentially charting a course that could put him at odds with the country’s powerful army. Sharif said terrorism was one of the most serious problems plaguing the country and any offer by the Pakistani Taliban to talk “should be taken seriously.” (AP Photo/K.M. Chaudary)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری بھجوا دی ہے تاہم فیصلہ وزیر اعظم کریں گے ، روس اور چین کے ساتھ 2بلین ڈالر کے ایل این جی معاہدے کو حتمی شکل دی جا چکی ہے اور مجھے امید ہے کہ آئندہ سال اس پر کام شروع ہو جائے گا،اِس وقت ملک میں کھربوں روپے کی گیس چوری ہو رہی ہے جسے روکنے کیلئے نیا قانون بنایا ہے لیکن عملدرآمد کروانے میں صوبہ پنجاب کے علاوہ باقی تمام صوبوں کا تعاون نہ ہونے کے برابر ہے ، سال 2018ء میں ہما رے پاس طلب سے بھی کہیں زیادہ بجلی ہو گی ، آف شور کمپنی بنانا جرم نہیں ہے لیکن اگر ملک کی دولت باہر لیجائی گئی ہے اور اس پر ٹیکس ادا نہیں کیا گیا تو پھر یہ جرم ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سنٹر میں آئل اینڈ گیس انرجی کی بین الاقوامی نمائش میں بطو ر مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ آئل اور گیس انرجی کی ایک بین الاقوامی سطح کی نمائش ہے جس میں 35سے زائد ممالک کی کمپنیوں نے شرکت کی ہے ، کل 340سٹالز لگے ہوئے ہیں ،آئندہ سال ان کی تعداد اس سے بھی دگنی ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی ہے لیکن اب یہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے کہ وہ کیا فیصلہ کر تے ہیں ، ہماری تو خواہش ہے کہ اضافہ ہو جائے لیکن وزیر اعظم کے دل میں عوام کا کافی درد ہے ، وہ ایک عوامی وزیر اعظم ہیں اور انہوں نے ہمیشہ عوامی مفاد میں ہی فیصلے کیے ہیں لیکن اگر اضافہ ہوا بھی تو یہ عالمی مارکیٹ کے مطابق ہو گا۔ ابھی بھی پاکستان میں پٹرولیم کی قیمتیں پو ری دنیا کے مقابلے میں سستی ترین ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ روس اور چین کے ساتھ 2بلین ڈالر کے ایل این جی معاہدے کو حتمی شکل دی جا چکی ہے جس کے تحت چین گوادر سے نوابشاہ تک ایل این جی اور روس نوابشاہ سے لاہور تک ایل این جی کے ٹرمینل اور پائپ لائن بچھائے گااور مجھے امید ہے کہ آئندہ سال اس پر کام شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آر ایل این جی ایک درآمد شدہ گیس ہے پٹرول کی قیمت خواہ کتنی ہی اوپر چلی جائے لیکن اس کی قیمت پٹرول سے کم ہی رہے گی ، یہ ایک سستا ترین فیول ہے۔ایک سوال کے جواب میں خاقان عباسی نے کہا کہ اِس وقت ملک میں تمام صنعتوں کو 24گھنٹے گیس مل رہی ہے اور بند پڑی ہوئی صنعتوں نے بھی کام کرنا شروع کر دیا ہے ، اگر گیس نہ ہوتی تو لو ڈ شیڈنگ کہیں زیادہ ہوتی کیونکہ اِس وقت ملک میں چلنے والے بجلی گھر وں میں سے اکثر گیس سے چل رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت لو ڈ شیڈنگ اپنی کم ترین سطح پر آچکی ہے اور سال 2018ء میں ہما رے پاس اپنی طلب سے بھی کہیں زیادہ بجلی ہو گی ، اِس وقت ملک میں کھربوں روپے کی گیس چوری ہو رہی ہے ، اسے روکنے کیلئے نیا قانون بھی بنایا ہے جس کی وجہ سے کچھ کمی آئی ہے لیکن اس قانون میں عملدرآمد کروانے میں صوبہ پنجاب کے علاوہ باقی تمام صوبوں کا تعاون نہ ہونے کے برابر ہے ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…