بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

وزیر اعظم میاں نواز شریف قوم کے مستقبل اور بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں ، خرم دستگیر خان

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ(این این ائی)وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف قوم کے مستقبل اور بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں ، مسلم لیگ ن کی حکومت کا ترقی دشمنوں کے ساتھ ہر روز مقابلہ جاری ہے ،عوام کی دعاؤں سے وزیر اعظم ہر امتحان میں سروخرو ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 54میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام قدرت کا انصاف دیکھیں کہ نواز شریف کے بچوں کی آف شور کمپنیوں کا شور کرنے والے تحریک انصاف کے چیئرمین کی اپنی سب سے پرانی آف شور کمپنی سامنے آگئی ہے ، کنٹینر پر چڑھ کر پارلیمان ،عدلیہ ،الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کا تمسخر اڑانے والے آج پارلیمنٹ میں’’ میسنا‘‘ کہے جانے پر بہت برا منا رہے ہیں، عوام اپنا یقین اور حکومت پر اعتماد قائم رکھیں عنقریب میاں نواز شریف کی سچائی اور بے گناہی ثابت ہو جائے گی اور انکی قیادت میں پاکستان ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا، انہوں مزید کہا کہ وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے منتخب نمائندے جہاں بھی جارہے عوام کے لئے ترقی کے تحفے لے کر جارہے ہیں ،مسلم لیگ ن کی حکومت انفراسٹرکچر،صحت ،تعلیم سمیت عوام کو دیگر بنیادی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے لیکن دوسری جانب کنٹینر ٹولے سے پشاور میں چوہے تک سنبھالے نہیں جا رہے ہیں ،دوسروں پر دن رات تنقید کرنے والے بتائیں کہ خیبر پختونخواہ میں انہوں نے کو نسی دودھ اور شہد کی نہریں بہا دی ہیں ،ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری نے کہا کہ انجینئر خرم دستگیر خان ترقی کی پہچان بن گئے ہیں انکی قیادت میں گوجرانوالہ مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے اور عوام کے تعاون حمایت اور تجاویز سے ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا،اس موقع پرچیئرمین غلام مرتضیٰ انصاری ،وائس چیئرمین امجد حسین گجر ،میاں احسان الرحمان ،حاجی شریف ،عطا ء الرحمان انصاری، جہانگیر خان ،اجمل خان ،چوہدری ریاض، اکرم کالا گجر بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…