کراچی(این این آئی)پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل )، جوکوٹری بلاک میں 100 فیصد کاروباری حصہ داری کے ساتھ آپریٹر ہے ، نے ضلع حیدرآباد ، سند ھ میں دریافتی کنوئیں کوٹریX-1 سے گیس کی دریافت کا اعلان کردیا ہے ۔ کوٹریX-1 کی کھدائی کا آغاز10 فروی 2016 کو ہوا جسے23 اپریل 2016 کو3,892 میٹرزکی حتمی گہرائی تک پہنچایا گیا ۔ کھدائی اور وائر لائن لوگز کے تجزےئے کے دوران حاصل ہونے والی گیس کی بنیاد پر لوورگورمیسو سینڈ میں کیسڈ ہول ڈرل اسٹیم ٹیسٹ کیا گیا۔کنوئیں سے 608 پی ایس آئی کے ویل ہیڈ پریشر پر بہاؤ کے ساتھ یومیہ 3.5ایم ایم ایس سی ایف کی اوسط شرح سے اچھے معیار کی گیس حاصل ہوئی۔ جانچ کئے گئے ڈیٹا کے ابتدائی تجزےئے کے مطابق یہ ٹائیٹ گیس دریافت ہو سکتی ہے، تاہم کنویں کی کھدائی اور جانچ کے دوران اکھٹے کئے گئے ارضیاتی، ارضی طبیعاتی اور انجینئرنگ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر دریافت کی نوعیت اور کاروباری لحاظ سے اس کی افادیت کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف



















































