اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت پاکستان ممنون حسین نے لاہور چیمبر آف کامرس کے تحت حمزہ منیر بھٹی کو ان کی تعلیمی اور صنعتی میدان میں شاندار خدمات کے نتیجے میں ’’لاہور کا بیٹا‘‘ کے ایوارڈ سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ منیر بھٹی نے اپنے کیریئر کا آغاز مسٹرڈینم میں کاروباری حیثیت سے کیااور کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر اور چیئرمین کے عہدے تک پہنچے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں ذکریا یونیورسٹی کے کم عمر ترین سی ای او بننے کا اعزاز بھی حاصل کیااور اپنی انتھک محنت سے اسے پاکستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے انسٹیٹیوٹ کا درجہ دلوایا۔ حمزہ منیر بھٹی نے جو کامیابیاں سمیٹیں ان میں کم عمر ترین انٹرپرینیور آف پاکستان ایوارڈ 19اگست2014ء بھی جیتا۔