اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت کو یکطرفہ تجارتی مراعات نہیں دی جا سکتیں، بھارت کو بھی اپنی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی کیلئے ترجیحی مراعات دینا ہوں گی۔ منگل کو پاک انڈیا بزنس کونسل کے نمائندوں کا وزیر تجارت خرم دستگیر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس دوران خرم دستگیر نے کہاکہ زرعی ٗٹیکسٹائل مصنوعات خام مال کی درآمد کیلئے پاکستان بھارت کیلئے پسندیدہ ملک ہے ٗ پاکستانی کپڑے، ریڈی میڈ گارمنٹس کیلئے بھارت بڑی مارکیٹ ہے۔ بھارت کو یکطرفہ تجارتی مراعات نہیں دی جا سکتیں، بھارت کو بھی اپنی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی کیلئے ترجیحی مراعات دینا ہوں گی۔