اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافے پر سخت نا پسندیدگی کا اظہارکرتے ہوئے اضافہ فوری واپس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمت بغیر منظوری نہ بڑھائی جائے،یوٹیلیٹی اسٹورز کو منظوری کے بغیر قیمتوں میں اضافے کا اختیار نہیں۔ جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف نے قیمتوں میں اضافے پر سخت نا پسندیدگی کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کا دالوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا حکم دیا ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو منظوری کے بغیر قیمتوں میں اضافے کا اختیار نہیں، یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمت بغیر منظوری کے نہ بڑھائی جائے۔یوٹیلیٹی سٹور پر چنے کی دال کی قیمت میں 34 روپے جبکہ دال مسور کی قیمت13روپے، کالا چنا 30روپے، سفید چنا 115روپے سے بڑھا کر 155روپے فی کلو کر دیا جبکہ دھلی ہوئی دال اور دال ماش کی قیمت 275 روپے سے بڑھا کر 280روپے فی کلو کر دی گئی تھی ، جس کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے دالوں میں کیا گیا اضافہ واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔