کراچی(نیوزڈیسک)بینک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس ،حکومتی یقین دہانیاں ہوا میںاُڑ گئیں،ہزاروںبینک صارفین سِر پکڑ کر بیٹھ گئے ،حکومت کی جانب سے 50ہزار روپے بنک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس نہ کاٹنے کے احکامات کے باوجود نجی بنکوں نے اپنے صارفین سے ٹیکس کاٹنا شروع کر دیا ہے ،50ہزار کی آن لائن ٹرانزیکشن کرنے پر بنک چارجز کی مد میں کاٹی جانے والی رقوم کو بنک ٹرانزیکشن میں شمار کرکے ود ہولڈنگ ٹیکس کاٹنے کا جواز بنایا گیا ہے ۔آن لائن کو دستیاب معلومات کے مطابق نجی کمرشل بنکوں نے 50ہزار روپے کی آن لائن ٹرانزیکشن پر بھی ود ہولڈنگ ٹیکس کاٹنا شروع کر دیا ہے جو کہ اس سے پہلے نہیں کاٹی جا تی تھی اس سلسلے میں جب بنک حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایاکہ 50ہزار کی آن لائن ٹرانزیکشن پر بنک کی جانب سے جو چارجز کاٹے جاتے ہیں وہ بھی آن لائن ٹرانزیکشن میں شمار کئے جاتے ہیں جس کے بعد ٹرانزیکشن کی رقم 50ہزار سے زیادہ ہوجاتی ہے اور ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہو جاتا ہے انہوں نے مذید وضاحت کرتے ہوئے بتایاکہ اگر کوئی بنک صارف49940روپے کی بنک ٹرانزیکشن کرے گا تو اس پر ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو نہیں ہوگا تاہم اس سے زائد پر لاگو ہوجاتا ہے واضح رہے کہ حکومت نے 50ہزار روپے سے زائد کی آن لائن بنک ٹرانزیکشن پر ,04فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس نافذ کیا ہے مگر اب بنکوں کی جانب سے صارفین کو اس کی وضاحت کئے بغیر ود ہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کی جاتی ہے ۔