منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ڈھائی کروڑ پاکستانیوں کو کاروبارکیلئے مالی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ،برطانیہ اور جرمنی نے پاکستان سے معاہدہ کرلیا

datetime 29  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ڈھائی کروڑ پاکستانیوں کو کاروبارکیلئے مالی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ،برطانیہ اور جرمنی نے پاکستان سے معاہدہ کرلیا،غربت کے خاتمے کیلئے پاکستان ٗ برطانیہ اور جرمنی کے درمیان معاہدے طے پاگئے ہیں ٗ معاہدے کے تحت پاکستان میں تخفیف غربت کے پروگرام کے لئے پاکستان 3 ارب روپے خرچ کرے گا ٗ برطانوی ترقیاتی ادارہ 15 لاکھ پاؤنڈ اور جرمنی کا بنک کے ایف ڈبلیو 70 لاکھ یورو فراہم کرے گا جبکہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نادار طبقے کی مالی معاونت کا دائرہ کار بڑھا رہی ہے، غربت کے خاتمے میں تعاون پر برطانیہ اور جرمنی کے شکرگزار ہیں۔جمعرات کو پاکستان میں تخفیف غربت پروگرام کے تحت انتہائی مستحق لوگوں کی مالی معاونت کیلئے مائیکرو فنانس انوسٹنمٹ کمپنی کے قیام کا سمجھوتہ طے پاگیا۔مائیکرو فنانس انوسٹنمٹ کمپنی یکم جولائی 2016 سے کام شروع کر دیگی اس سلسلے پاکستان، جرمنی اور برطانیہ کے اداروں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور سیکرٹری اقتصادی امورڈویژن طارق باجوہ بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے کہا کہ معاہدے کے تحت پاکستان میں تخفیف غربت کے پروگرام کیلئے پاکستان 3 ارب روپے خرچ کرے گا ٗ برطانوی ترقیاتی ادارہ 15 لاکھ پاؤنڈ اور جرمنی کا بنک کے ایف ڈبلیو 70 لاکھ یورو فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مائیکرو فنانس سرمایہ کاری کمپنی یکم جولائی 2016 سے آپریشنل ہو گی اور لوگوں تک اس کے ثمرات پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔ اسحاق ڈار نے معاہدے کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 1998 میں تخفیف غربت کا پروگرام شروع کیا گیا تھا جس سے 40 لاکھ لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تقریبا اڑھائی کروڑ لوگوں کو مائیکرو فنانسنگ کی ضرورت ہے، اس مقصد کے لئے مائیکرو فنانس انوسٹنمٹ کمپنی کا قیام سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس سے ملک میں تخفیف غربت کے پروگرام کے لئے درکار فنڈز کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اس شراکت داری سے نہ صرف انتہائی مستحق افراد کو فائدہ پہنچے گا بلکہ حکومت کی مالیاتی شمولیت کی کوششوں کو بھی تقویت ملے گی اور نتیجے کے طور پر پروگرام میں شامل لوگوں کا معیار زندگی بلند ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کی معاشی نمو پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے برطانیہ اور جرمنی کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ شراکت دار اداروں تمام ممکنہ سہولت فراہم کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں غربت کے خاتمے کے پروگراموں کیلئے فنڈز مزید بڑھائے جائینگے۔ اس موقع پر جرمن بنک کے ایف ڈبلیو اور برطانوی ترقیاتی ادارے کے نمائندوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے اس معاہدے کو غربت میں کمی اور مالیاتی شمولیت کے مقاصد کے حصول کی جانب اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…