کراچی(نیو زڈیسک)عالمی بینک کے سینئر اکانومسٹ اورکموڈٹی مارکیٹ آؤٹ لک کے خالق جوہن بیفس نے اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ سال2016میں عالمی منڈیوں میں قدرتی گیس، جس میں نیچرل گیس، لیکویفائیڈ نیچرل گیس(ایل این جی)، لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس(ایل پی جی)اور کوئلہ کی قیمتوں سال2015کے مقابلے میں مز ید19.3فیصد کمی کا امکان ہے 2016کے بقیہ مہینوں کے دوران سونے ، چاندی اور پلاٹینم کی قیمتوں میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے اسی طرح نان کمو ڈٹی سیکٹر جس میں دھاتیں، معدنیات، زرعی اجناس اور کھادیں قابل ذکرہیں ان کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں مزید5.1فیصد کمی ہوسکتی ہے۔ عالمی بینک کی اس تازہ ترین رپورٹ کے تحت پاکستان کے درآمدی بل میں مزید ایک یا دو ارب ڈالر کی بچت ممکن ہو جائے گی تیل کا درآمدی بل پہلے ہی 3ارب ڈالر کم ہوچکا ہے ،جس کے سبب پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مزید بڑھنے یا کم از کم مستحکم رہنے کی توقعات ہیں۔