پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی کئی کمپنیوں کے پاکستان میں کام ،سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں ، ڈاکٹر مفتاح اسماعیل

datetime 27  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئر مین اور وزیر مملکت ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی کئی کمپنیوں کے پاکستان میں کام اور سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں تاہم اس کے ساتھ ساتھ ہم اپنی مقامی گاڑیاں ساز کمپنیوں کے حقوق کا تحفظ بھی یقینی بناناچاہتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں گاڑیاں بنانے والی غیر ملکی کمپنیوں نسان،رینالٹ اور گندھارا نسان لمیٹڈ کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے وزیر مملکت سے ملا قات کی ۔اس موقع پر وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان متوسط طبقہ کی آبادی والا پانچواں سب سے بڑا ملک ہے اور 2025ء تک پاکستان میں متوسط طبقہ کے افراد کی تعداد 100ملین ہو جائے گی اس طرح پاکستان میں اشیاء اور سروسز کے حوالے سے سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہوں گے۔ انہوں نے وفود کو ملک میں کی جانے والی نئی سرمایہ کاری کی پالیسی میں دی جانے والی مختلف مراعات بارے بتایا اور کہا کہ اس ضمن میں دو کیٹیگریز بنائی گئی ہیں ۔ جن کے تحت گاڑی سازکمپنیوں کو پلانٹ اور مشینری ڈیوٹی فری درآمد اورمقامی و غیر مقامی پرزہ جات کی درآمد میں رعایت شامل ہو گی ۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…