اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں2 روپے83پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ٗ15ارب روپے سے زائد کے ریلیف کا اطلاق آئندہ ماہ صارفین کے بلوں پر ہوگا۔ بجلی کی قیمتوں سے متعلق سماعت نیپرا اتھارٹی نے کی ٗسماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی حکام نے اتھارٹی کو بتایا کہ مارچ کے مہینے مجموعی طور پر 6ارب58کروڑ یونٹ فی گھنٹہ بجلی پیدا کی جس کی لاگت 34ارب96کروڑروپے رہی ٗسب سے زیادہ 33 فی صد بجلی گیس سے پیدا کی گئی ٗفرنس آئل سے پیدا کی جانے والی بجلی کی اوسط لاگت 5روپے 13 پیسے فی یونٹ رہی ٗتمام ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی کی اوسط لاگت 5روپے 31 پیسے فی یونٹ رہی ہے چونکہ ریفرنس فیول چارجز 8 روپے فی یونٹ تھے تو اس لیے صارفین کو 2 روپے 78 پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا جاے،اتھارٹی نے فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود 10 فی صد کم بجلی پیدا کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور اعداوشمار کا جائزہ لینے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ٹیرف میں کمی کا اطلاق آیندہ ماہ بجلی کے صارفین پر ہو گا اس ریلیف سے 3 سو یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین ،کراچی کیشہری اور زرعی صارفین محروم رہیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں