کراچی(نیوزڈیسک) پٹرول کی ماہانہ کھپت کا نیا ریکارڈ, مارچ میں 5 لاکھ 53 ہزار 253 ٹن استعمال،کھپت 23فیصد بڑھ گئی ،فروری میں کھپت4.48لاکھ ٹن تھی، جنریٹرز کے استعمال میں اضافے کے باعث ریکارڈ کھپت ہوئی۔فرنس آئل کی فروخت میں 5فیصداضافہ ،ڈیزل کی کھپت16فیصدبڑھ گئی ،مٹی کے تیل کی فروخت 18فیصد کمی کے ساتھ 7548ٹن رہی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں نرخوں میں کمی اور طلب میں اضافے کے باعث پٹرول کی کھپت میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور گزشتہ ماہ مارچ کے دوران پٹرول کی ماہانہ کھپت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی اور صرف مارچ کے دوران ملک بھر میں پٹرول کا استعمال 5لاکھ53ہزار253ٹن کی ریکارڈ سطح پر رہا ۔وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق مارچ کے دوران ماہانہ کی بنیاد پر پٹرول کی کھپت میں23فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ فروری کے دوران پٹرول کی کھپت4لاکھ48ہزار ٹن سے زائد رہی تھی۔مارچ میں پٹرول کی ریکارڈ کھپت کی وجوہات موٹر سائیکلو ں اور کاروں میں پٹرول کے استعمال میں اضافے کے ساتھ جنریٹرز کے استعمال میں اضافے کو بھی قرار دیا جارہا ہے ۔مارچ میں ڈیزل کی کھپت بھی16فیصد اضافے سے 6لاکھ49ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ فروری میں ڈیزل کی فروخت5لاکھ58ہزار ٹن سے زائد رہی تھی،گزشتہ ماہ بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے تیل(فرنس آئل)کی فروخت بھی5فیصد اضافے سے 7لاکھ46ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ فروری میں فرنس آئل کی فروخت 7لاکھ8ہزار ٹن کے لگ بھگ ریکارڈ کی گئی تھی،طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن جیٹ فیول کی کھپت مارچ میں24فیصد اضافے سے 77ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی جبکہ فروری میں جیٹ فیول کی فروخت62ہزار ٹن کے قریب ریکارڈ کی گئی تھی، مارچ میں ہائی اوکٹین کی کھپت41فیصد اضافے سے 3626ٹن ریکارڈ کی گئی جبکہ فروری میں ہائی اوکٹین کی کھپت2579ٹن رہی تھی،مارچ میں مٹی کے تیل کی فروخت میں کمی رہی اور 18فیصد کمی سے 7548ٹن مٹی کا تیل فروخت ہوا جبکہ فروری میں مٹی کے تیل کی کھپت9210ٹن رہی تھی ،گزشتہ ماہ لائٹ ڈیزل آئل کی کھپت38فیصد کمی سے 1286ٹن رہی جبکہ فروری میں لائٹ ڈیزل آئل کی کھپت2058ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں
-
اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
-
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقررکردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ آخری پیغام سمیت اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر
-
چینی ساختہ خالص دوا پاکستان میں فروخت کی منظوری مل گئی
-
سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
-
رونالڈو نے سعودی عرب میں پرتعیش ولاز خرید لیے، قیمت ہوش اڑا دے گی
-
26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
-
سرگودھا میں محبت کی انوکھی داستان نے 22 سالہ گھریلو ملازمہ جیل پہنچ گئی
-
پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
-
امریکا نے ورک ویزا دینے کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا
-
راولپنڈی،شادی کا جھانسہ دیکرخاتون سے3سال تک جنسی زیادتی، حمل ضائع کروانے کے بعد قتل کی دھمکیاں















































