پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

آج تک کی سب سے منفرد گاڑی، پاکستان میں خریدارو ں کی لائن لگ گئی

datetime 7  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ٹیکنالوجی کی دنیا میں اس قدر تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے کہ دیکھ کر یقین نہیں ہوتا ۔دور حاضر میں گاڑیاں اور جدید گاڑیا ں ہر کسی کا شوق ہیں ۔ معروف جاپانی کمپنی ٹویوٹا نے ایک انوکھی گاڑی تیار کرلی ہے جس کو دیکھ کر یقین نہیں ہوتا کہ وہ چل بھی سکتی ہے۔جی ہاں یہ ہے ایک کانسیپٹ کار جو لگ بھگ مکمل طور پر لکڑی سے تیار کی گئی ہے۔اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اسے سڑکوں پر دوڑایا بھی جاسکتا ہے۔ٹویوٹا نے یہ گاڑی میلان ڈیزائن ویک کے لیے تیار کی ہے جو 12 سے 17 اپریل تک جاری رہے گا۔دو نشستوں پر مبنی اس گاڑی کی تیاری کے لیے جاپانی لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے اور اسے سیٹسونا کا نام دیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق گاڑی کی تیاری کے لیے لکڑی کے ہاتھ سے تیار کردہ 86 پینلز کو استعمال کیا گیا ہے اور کیلوں کی بجائے ایک روایتی طریقے سے آپس میں جوڑ دیا گیا ہے۔اگرچہ یہ گاڑی چلائی جاسکتی ہے مگر اسے سڑکوں پر چلانا غیرقانونی ہوگا کیونکہ یہ لکڑی سے تیار کردہ ہے۔اس سے پہلے ٹویوٹا کی لگڑری گاڑیاں بنانے والی ذیلی کمپنی لیکسز نے اورگیمی الیکٹرک کار تیار کی تھی ، یعنی مکمل طور پر چلنے کے لائق الیکٹرک سیڈان جسے گتے سے بنایا گیا تھا۔اس مقصد کے لیے کمپنی کے ڈیزائنرز نے گتے کی 1700 شیٹس کو لیزر سے کاٹ کر کسی گاڑی کے ڈیجیٹل ماڈل کی شکل دی اور پھر انہیں ووڈ گلیو کی مدد سے جوڑ دیا گیا۔ڈیزائننگ سے لے کر تیاری تک کا کام سننے میں تو آسان لگ رہا ہے مگر اس کے لیے پورے تین ماہ لگے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…