منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

تجارتی احداف حاصل کرنے کیلئے سٹیٹ بینک نے تجویز سامنے رکھ دی

datetime 30  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سالانہ 50 لاکھ ڈالر یا اپنی مجموعی فروخت کا 50 فیصد حصہ برآمد کرنےوالے ادارے لانگ ٹرم فنانس فسیلیٹی(ایل ٹی ایف ایف) سے استفادہ کرسکیں گے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لانگ ٹرم فنانسنگ کی سہولت ملکی برآمدات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی اور سالانہ پانچ ملین ڈالر یا اپنی مجموعی فروخت کا پچاس فیصد حصہ برآمد کرنے والے مقامی ادارے/ صنعتیں اس سہولت سے استفادہ کرسکیں گے اور انہیں قرضے کی سہولت دس سال کےلئے فراہم کی جائےگی جس میں دو سال کا رعایتی عرصہ بھی شامل ہوگا۔سٹیٹ بینک نے کہا کہ ایسے ادارے تین ‘ پانچ ‘دس سال کی مختلف مدتوں کےلئے یہ سہولت حاصل کرسکیں گے اور قرضے کی اس سہولت پر شرح سود 6فیصد جبکہ ٹیکسٹائل سے منسلک اداروں کےلئے فیصد سالانہ ہوگی۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ برآمدات سے منسلک ادارے کم شرح سود پر قرضوں کے حصول سے اپنی برآمدات کو بڑھا سکیں گے جس سے نہ صرف ملکی معیشت کے استحکام بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد حاصل ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…