لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ مونگ کی منظور شدہ اقسام کاشت کر کے 25 من فی ایکڑ تک پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے ، کاشتکار ترقی دادہ اقسام کا 10 سے 12کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں ۔ ترجمان نے بتایا کہ نیاب مونگ 2006،نیاب مونگ2011 اور ازری مونگ2006 جبکہ بارانی علاقوں مےں چکوال ایم 6کاشت کر کے بہتر پیداوار لی جاسکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مونگ کے پودوں کی فی ایکڑ تعداد 135000 سے 170000 ہونی چاہئے۔انہوںنے کہاکہ جس کھیت میں مونگ پہلی دفعہ کاشت کی جائے اس کے بیج کو نائٹروجن اور فاسفورس کے جراثیمی ٹیکے لگانے سے فصل کا اگاﺅ بہتر ہوتا ہے اورپودوں کی نائٹروجن و فاسفورس حاصل کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے اور پیداوار میں نہ صرف خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے بلکہ بعد میں کاشت کی جانے والی فصل کو نائٹروجن بھی مہیا ہوتی رہتی ہے۔انہوںنے بتایاکہ بہاریہ مونگ کی کاشت کےلئے مارچ کا پہلا پندھرواڑہ زیادہ موزوں ہے جبکہ کاشتکار مونگ کو نہری اور بارانی دونوںعلاقوں میں یکساں طور پر کامیابی کے ساتھ کاشت کر سکتے ہیں۔