لاہور (نیوز ڈیسک) پٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایل پی جی کی قیمت پانچ روپے کی کمی سے 65 روپے فی کلو ہو گئی ،تفصیلات کے مطابق سرد موسم کی شدت کم ہونے سے ایل پی جی بھی سستی ہونے لگی ، ایل پی جی کی قیمت میں مزید پانچ روپے فی کلو کمی ہو گئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی قیمت پانچ روپے کی کمی سے 65 روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ گھریلو استعمال کے سلنڈر کی قیمت میں 60 اور کمرشل استعمال کے سلنڈر کی قیمت میں 220 روپے کی کمی ہو گئی ہے۔ سرد موسم کی شدت کم ہونے اور سی این جی کی دستیابی کے بعد ایل پی جی کی طلب کم ہو رہی ہے جس سے گزشتہ ایک ماہ میں ایل پی جی کی قیمت میں 25 روپے فی کلو تک کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔