پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس 263.79 پوائنٹس کے اضافے سے 31772.90 پوائنٹس پر بند

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 263.79 پوائنٹس کے اضافے سے 31772.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 31600 اور 31700 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 263.79 پوائنٹس کے اضافے سے 31772.90 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 164.69 پوائنٹس کی تیزی سے 18641.87 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 116.93 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 522.73 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 142.09 پوائنٹس کے اضافے سے 14573.82 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 1.16 پوائنٹس کی تیزی سے 11416.68 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آل شیئر اسلامک انڈیکس 132.12 پوائنٹس کے اضافے سے 14909.58 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 341 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 201 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 125 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 220 روپے کے اضافے سے 5790 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح نیسلے پاکستان کے حصص کی سودے بھی 61.33 روپے کی تیزی سے 6845 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی پاک ٹوبیکو اور ہینوپاک موٹرز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 61.35 روپے کی مندی سے 1172 روپے اور ہینوپاک موٹرز کے حصص کی قیمت بھی 19.25 روپے کی کمی سے 1008.55 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 44 لاکھ 41 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 24.50 روپے سے شروع ہو کر 24.45 روپے پر بند ہوئی جبکہ فوجی سیمنٹ کے 91 لاکھ 74 ہزار حصص کے سودے 39.55 روپے سے شروع ہو کر 40.75 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 16 کروڑ 2 لاکھ 5 ہزار 60 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 10 ارب 93 کروڑ 4 لاکھ 50 ہزار 333 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 66 کھرب 13 ارب 30 کروڑ 15 لاکھ 29 ہزار 248 روپے سے بڑھ کر 66 کھرب 86 ارب 19 کروڑ 58 لاکھ 67 ہزار 251 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 134 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 14 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 3 کروڑ 39 لاکھ 99 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…