اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے روس سمیت دیگر سابقہ سوویت ریاستوں سے انٹرا ٹریڈ میں اضافے کیلئے آزاد تجارتی معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں حکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔نجی ٹی وی چینل کو موصول دستاویزات کے مطابق روس نے پاک روس بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت، معیشت، سائنس اور تکنیکی تعاون کیلئے پاکستان سے خوردنی اور زرعی اشیا درآمد کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ روس نے امریکا اور یورپی یونین سمیت نیٹو ممالک سے ان اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کر رکھی ہے،حکومت نے ان مواقع سے استفادہ حاصل کرنے کیلیے روس کو جوائنٹ ورکنگ گروپ کی تجویز پیش کر دی ہے۔ دستاویزات کے مطابق پاکستان اور رشین فیڈریشن کے درمیان گزشتہ تین سالوں کے دوران کسی تجارتی معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے۔رشین فیڈریشن اس وقت یورو ایشین اکنامک یونین (سی سی یو) کی رکن ہے جوکہ رشین فیڈریشن اور دیگر سابقہ سوویت ریاستوں کی ایک کسٹمز یونین ہے۔ ای ای یو کی منڈی میں مقابلے کی حیثیت تک رسائی حاصل کرنے کیلیے وزارت تجارت اور وزارت خارجہ نے ایک دوسرے سے مشاورت کے بعد ای ای یو سے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے لیے بات چیت کا آغاز کرنے کیلئے رجوع کر رہے ہیں۔دستاویزات کے مطابق پاکستان اور رشین فیڈریشن کے درمیان انٹرا ٹریڈ 39کروڑ ڈالر ہے جس میں پاکستان کی روس کو برآمدات 18کروڑ 38لاکھ ڈالر اور درآمدات 20 کروڑ 64لاکھ ڈالر ہے۔ وسطی ایشیائی ریاستوں کو پاکستان کی برآمدات میں اضافے کیلیے تجارتی نمائشوں کا ایک جامع منصوبہ منظور کیا گیا۔منصوبے کے تحت وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان قازقستان، کرغزساتان، ازبکستان اور تاجکستان میں مئی کے آغاز میں روڈ شوز کا انعقاد کرے گی جس میں فارماسیوٹیکلز، ٹیکسٹائل،کھیلوں کے سامان، سرجیکل آلات، زرعی مصنوعات اور آٹو پارٹس کی نمائش کی جائے گی اور برآمدی آرڈر حاصل کرنے کیلئے پاکستانی تاجروں کی مقامی تاجروں سے ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ کاروباری حضرات کے مابین پارٹنر شپ استوار کی جا سکے۔وزارت تجارت کے مطابق پاکستانی برآمدات اور وسطی ایشیائی درآمدات میں تجارتی مطابقت ہے۔ حال ہی میں پاکستان کے علاقائی رابطہ کاری کے پروجیکٹس کے آغاز کی بدولت تجارتی ترسیل میں آسانی پیدا ہو گی اور کم لاگت ترسیل کی بدولت برآمدی اشیا کی قیمتیں کم ہوں گی
پاکستان کا روس و دیگر سابقہ سوویت ریاستوں سے آزاد تجارتی معاہدے کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران



















































