اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان آٹو شو2016مارچ کی 4تا6تاریخ تک لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

datetime 26  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان آٹو شو2016مارچ کی 4تا6تاریخ تک لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔اس سالانہ ایونٹ کا اہتمام پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو اینڈ ایسیسریز مینو فیکچررز (پاپام) کی جانب سے کیا جاتا ہے ۔رواں برس اس ایونٹ میں 120سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیوںکی شرکت متوقع ہے ۔پاکستان میں آٹو موٹیو صنعت کے حوالے سے اس نمائش کا شمار انتہائی اہم ایونٹ کے طور پر کیا جاتا ہے ۔یہ نمائش پاکستان کو آٹو مینو فیکچرنگ کے حوالے سے حب بنانے میں معاون ثابت ہوگی جبکہ پاکستان پہلے ہی ٹریکٹر کی تیاری کے حوالے سے دنیا بھر میں سب سے سستی مارکیٹ تصور کی جاتی ہے ۔پاپام کے چیئرمین ممشاد علی،سینئر وائس چیئرمین مشہود علی خان ،وائس چیئرمین محمود عالم شیرانی اور پاکستان آٹو شو کے دیگر منتظمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں سے پاکستان آٹو شو ملک میں آٹو موبائل انڈسٹری کی ترقی کے حوالے سے پلیٹ فارم کا کردار ادا کررہا ہے،اس شو میں پاکستا ن اور دنیا کے دیگر ممالک سے60ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے جس میں آٹو موبائل مینو فیکچررز،اسپیئر پارٹس مینو فیکچررز،کمپوننٹ سپلائرز،اوریجنل اکیوےپمنٹ مینو فیکچررز(او ای ایم وینڈرز)،آٹو موبائل ٹریڈرز،سرمایہ کار،خریدارشامل ہونگے جو کہ اپنے اپنے کاروبار کوتوسیع دینے کےلئے نمائش میں موجود خدمات،مصنوعات اور انوویشن سے استفادہ کرینگے۔پاکستان آٹو شو میں کار،ٹریکٹرز،ٹرکس،بسوں،فور بائی فور وہیکلز،موٹر سائیکل ،تھری ویلرز اور دیگر آٹو موبائلز کی نمائش کی جائیگی۔نمائش میں مصنوعات کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی اور سالوشنز بھی پیش کئے جائینگے جس میں انجن،ٹولز،ٹائرز،بیٹری،کاسٹنگ،فورگنگ،شیٹ میٹلز،جگز اور فکسچر،کار پینٹس،پلاسٹک پارٹس،ربر پارٹس اور دیگر ایسیسریز شامل ہیں۔اس شو میں شرکاءکار فنانسنگ،آٹو انشورنس،سروس سینٹرز اور دیگر امور سے متعلق معلومات بھی حاصل کرسکیں گے۔پاکستان آٹو شوملک میں آٹو صنعت کی ترقی کےلئے انڈسٹری کے سرکردہ گروپ کے درمیان منتخب اقدامات اور تکنیکی روابط کےلئے سہولت بھی فراہم کرے گا۔اس آٹو شو کا مقصد دنیا کو پاکستان میں آٹو صنعت میں ہونے والی ترقی اور استعمال ہونے والی جدت سے آگاہ کرنا ہے۔اس آٹو شو میں اعلیٰ حکومتی نمائندوں،ریگولیٹرز،انجینئرنگ ایکسپرٹ،خام مال کے سپلائرز،سیکنڈ ہینڈ کار ڈیلرز اور آٹو صنعت سے وابستہ دیگر افراد بڑی تعداد میں شریک ہونگے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…