اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

سندھ ریونیو بورڈ کے7نمائش منتظم کمپنیوں کو ٹیکس نوٹسز

datetime 25  فروری‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ ریونیو بورڈ (ایس آربی) نے رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 37ارب روپے سے زائد مالیت کا ریونیو وصول کرلیا ہے جبکہ ہدف کے مطابق سال 2017-18 تک ریونیو100 ارب روپے تک پہنچانے کے لیے صوبائی محکمے نے خدمات کے نئے قابل ٹیکس آمدن کے حامل شعبوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ایس آر بی ذرائع نے ”نجی ٹی وی چینل“ کو بتایا کہ ایس آر بی نے فیئر اینڈ ایگزیبیشن اورپبلک ریلیشن کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں سے بھی 14 فیصد سیلزٹیکس کی وصولیوں کا میکنزم ترتیب دے دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس آر بی نے امریکی ڈالر، درہم اور یوروکرنسی میں اربوں روپے مالیت کی بین الاقوامی نمائشوں میں پاکستانی اسٹالز فروخت کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے اوراب فیئراینڈ ایگزیبیشن کی خدمات فراہم کرنے والی7 کمپنیوں کو ٹیکس واجبات کے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ایس آر بی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مختلف بین الاقوامی نمائش کنندہ کمپنیوں کے ایجنٹس سے ابتدائی طور پر5 کروڑ روپے مالیت کے ریونیو وصولی کا ہدف مقررکیا گیا ہے کیونکہ ان پاکستانی ایجنٹس کو بین الاقوامی نمائشوں میں ہزاروں اسکوائر میٹر جگہ کی غیرملکی کرنسی میں فروخت کے علاوہ اسٹالز کی سادہ ولگڑری کنسٹرکشن خدمات اور میڈیا سروسزکی مد میں بھاری آمدن ہوتی ہے۔حکام کے مطابق کچھ فیئرایگزیبیشن کمپنیوں کی جانب سے 14 فیصد سیلزٹیکس کے خلاف لابنگ کی جا رہی ہے لیکن ایس آر بی سیلزٹیکس کی وصولیاں تو ہرصورت کرے گا اور ٹیکس نہ دینے والی کمپنیوں کے خلاف قانون کے مطابق تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ ایس آر بی نے پبلک ریلیشنز اور پریس اینڈ میڈیا سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب تک متعدد ایسی کمپنیوں کی نشاندہی ہوئی ہے جو سالانہ کروڑروں روپے مالیت کے عوض مختلف کثیرقومی کمپنیوں، نجی اداروں اور دیگر شعبوں کو کنسلٹنسی فراہم کر رہی ہیں لیکن آمدن پر14 فیصد سیلز ٹیکس نہیں دے رہیں۔سندھ ریونیو بورڈ کے اعلیٰ حکام نے کہاکہ خدمات کے مختلف شعبوں سے ٹیکس وصولیوں میں مزاحمت کا سامنا ہے اورمتعدد شعبوں نے عدالتوں میں مقدمے بھی کیے ہیں لیکن موثر حکمت عملی کی وجہ سے ایس آربی کے سروسز ریونیو میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…