اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

حصص مارکیٹ میں دوسرے ہفتے بھی مندی کے باعث 4 حدیں گرگئیں

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی مندی کے بادل چھائے رہے، کے ایس ای100انڈیکس4بالائی حد سے نیچے گرگیااور انڈیکس31000پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔شدید کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں1کھرب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ کاروباری ہفتے کا ا?غاز مارکیٹ میں تیزی کے ساتھ ہوا اورانڈیکس نے 463.99پوائنٹس ریکور کیے لیکن4کاروباری دنوں میں مارکیٹ مسلسل مندی کی زد میں رہی اور اس دوران انڈیکس 31400، 31300، 31200اور31100پوا ئنٹس کی 4 حدیں گر گئیں۔گزشتہ ہفتے کاروبار کے دوران انڈیکس 32159پوائنٹس کی بلند سطح پر دیکھا گیا جبکہ ایک موقع پر انڈیکس 30947 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی آگیا تھا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں452.39پوا ئنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 31464.16 پوا ئنٹس سے گھٹ کر31011.77پوا ئنٹس پر آگیا، اسی طرح 291.12پوا ئنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 18071.48 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر ز انڈیکس 21913.05 پوا ئنٹس سے کم ہو کر 21500.60پربندہوا۔کاروباری مندی کے باعث سرمائے کے حجم میں 1 کھرب 24 ارب27 کروڑ 29 لاکھ83 ہزار410 روپے کی کمی ریکا رڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم66 کھرب 58 ارب79 کروڑ 4 لاکھ 60 ہزار 596 روپے سے گھٹ کر 65 کھرب 34ارب51کروڑ74لاکھ77ہزار186روپے پر آ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گز شتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 16کروڑ67لاکھ43ہزارحصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو9ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین 8 کروڑ 92 لاکھ 32 ہزار حصص رہا اور ٹر یڈنگ ویلیو 5اورب روپے تک محدود رہی۔گز شتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 1640 کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے 552 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،985میں کمی اور 103 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…